پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کی درخواست؛ ڈپٹی کمشنر ذاتی حیثیت میں طلب
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کے لیے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر فریقین سے 6 فروری کو جواب طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی۔ درخواست 29 جنوری کو دی گئی تھی مگر تاحال ڈی سی آفس سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو ہدایت کی جائے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیں اور پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنان کو ہراساں کرنے اور اغوا کرنے سے روکا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فروری کو مینار پاکستان پی ٹی آئی جلسے کی
پڑھیں:
لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
—فائل فوٹولاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے بیسمنٹ میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہو گئی۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہو گئے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔