احتجاج اور جلاو گھیراؤ: پی ٹی آئی کارکنان پر فرد جرم کی کارروائی موخر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی کارکنان پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ملزمان پورے نہ ہونے پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی۔منگل کوانسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں موجود ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، علی بخاری ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی آئندہ سماعت 12 فروری کو ہوگی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈکی بھائی جوا ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔
درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔