وادی کیلاش میں سردیوں کے روایتی کھیلوں کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
چترال کی وادی کیلاش میں روایتی کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے جن میں مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ مقابلے فرنٹیئر کور نارتھ اور ونڈز ایگل پولو کلب کے اشتراک سے بمبوریٹ میں منعقد کیے گئے، جن کا مقصد نہ صرف کھیلوں کو فروغ دینا تھا بلکہ مقامی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا تھا۔
ان مقابلوں میں بزکشی، ہارس بیک آرچری، ریسلنگ اور سٹون تھروئنگ جیسے روایتی کھیل شامل تھے، جن میں نوجوانوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی فرنٹیئر کور نارتھ کے مقامی کمانڈر تھے، جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
واضح رہے کہ چترال کی وادی کیلاش میں ہر سال ایسے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں شرکت کے لیے مختلف علاقوں سے کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ آتے ہیں۔
ان کھیلوں کے انعقاد سے نہ صرف مقامی ثقافت کو فروغ مل رہا ہے بلکہ چترال میں سیاحت کے شعبے کو بھی تقویت مل رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ پولیس نے گنا منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمیی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا.
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عیسیٰ ولد سلطان کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون او نقد رقم برآمد کی گئی ۔