ہمارے آرمی ایکٹ جیسی سیکشن ٹوڈی کیا دنیا میں کہیں ہے؟جسٹس جمال مندوخیل کا استفسار
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ہمارے آرمی ایکٹ جیسی سیکشن ٹوڈی کیا دنیا میں کہیں ہے؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں نے بہت ریسرچ کی ایسی کوئی سیکشن دنیا میں نہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،سزایافتہ ملزم ارزم جنید کی جانب سے سلمان اکرم راجہ دلائل دے رہے ہیں۔
ہانیہ کے ’’ڈمپل‘‘ بارے نیا انکشاف سامنے آگیا
دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہمارے آرمی ایکٹ جیسی سیکشن ٹوڈی کیا دنیا میں کہیں ہے؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں نے بہت ریسرچ کی ایسی کوئی سیکشن دنیا میں نہیں،آئین کاآرٹیکل 175تھری آزاد ٹرائل کو یقینی بناتا ہے،بھارت میں آرٹیکل 175تھری جیسی کوئی چیز شامل نہیں،اس کے باوجود بھارت میں عدالتوں نے ٹرائل کی آزادی کویقینی بنایا ہے،وکیل صفائی کا کہناتھا کہ آزاد ٹرائل کسی آزاد ٹربیونل میں ممکن ہے فوجی عدالتوں میں نہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
شبلی فراز کی نو مئی کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت (کل )تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)لاہور ہائیکورٹ تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز کی نو مئی کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کل ( جمعرات) تک ملتوی کرکے رپورٹ طلب کرلی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔(جاری ہے)
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں اس سے پہلے بھی دائر ہوئیں، جنہیں خارج کیا گیا،کسی درخواست گزار نے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا، آپ کی درخواست کو کس طرح قابل پذیرائی سمجھا جائے۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ ان فیصلوں بارے آفس سے رپورٹ منگوا لیتے ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تین شہروں میں نو مئی کے 25 کیسز میںملوث کیا گیا ،تمام کیسز ایک ہی نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں، لاہور، راولپنڈی اور میانوالی کے کیسز میں ملوث کیا گیا ،انسداد دہشتگردی دفعات کے درج کیسز مختلف شہروں میں انڈر ٹرائل ہیں ،مختلف شہروں میں تمام کیسز میں پیش ہونا ممکن نہیں، استدعا ہے عدالت تمام کیسز یکجا کرنے کے احکامات جاری کرے ۔