وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا  ہے کہ پاکستان کینسر کے خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے ، کینسر کی جلد تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔کینسر سے بچا ئوکے عالمی دن پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر کینسر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے، پاکستان نے کینسر کی تحقیق، علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کینسر صحتِ عامہ کا ایک بڑا چیلنج ہے، بر وقت تشخیص، موثر علاج اور باقاعدہ ورزش اس بیماری کو روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا  کہ تمام پاکستانیوں سے بر وقت طبی مشاورت اور سکریننگ کرانے کی درخواست کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ  پاکستان کینسر کے خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ، عید مبارکباد کا تبادلہ

—فائل فوٹوز

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ 

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر اور برادر عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ 

وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ 

وزیرِ اعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ 

اس دوران پاک بھارت بحران کے ساتھ ساتھ غزہ کی تشویش ناک صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر پزشکیان کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ
  • وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ، عید مبارکباد کا تبادلہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صدرِمملکت آصف زرداری کو فون، عید کی مبارکباد
  • وزیرِ اعظم کے اردن و بحرین کے بادشاہوں اور ازبک صدر سے ٹیلی فونک رابطے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر مملکت آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ
  • شہباز شریف کے عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے، عید کی مبارکباد اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کا مصری صدر عبدالفتاح السیسی سےٹیلیفونک رابطہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • شہباز شریف، شہزادہ محمد ملاقات: کثیر جہتی تعلقات مزید گہرنے کرنے کے عزم کا اعادہ، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے