نواز شریف کے ایکٹو ہونے سے چیزیں کنٹرول ہو سکتیں: جاوید لطیف
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ نوازشریف کے ایکٹوہونے سے چیزیں کنٹرول ہوسکتیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جہاں تک پارٹی ڈیمج کنٹرول کی بات ہے تو اس کو ٹائم لگے گا مگر ہو سکتا ہے کہ نواز شریف کے ایکٹو ہونے سے اور حقائق قوم تک پہنچانے سے چیزیں کنٹرول ہوسکتی ہیں۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ آپ نے بڑی اچھی بات کی مگر پھر مجھے یہ بھی کہنے کی اجازت دے دیں کہ یہ کیسی پی ٹی آئی دشمنی تھی کہ خیبر پختونخوا میں ان کو دوتہائی سے زیادہ اکثریت دیدی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ 8روز قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے،سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔