وفاقی وزیروں کی تنخواہوں میں اضافے کا عمل، سمری کی تیاری مکمل”
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، جس کے بعد ان کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق، وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق 1975 کے ایکٹ میں ترمیم کی تجویز زیر غور ہے۔ اس ترمیم کا مقصد وزیروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا ہے اور اس کا اطلاق شق تین پر ہوگا، جو وزیروں کی تنخواہوں کے بارے میں ہے۔
اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ روپے اور وزیر مملکت کی 1 لاکھ 80 ہزار روپے ہے، جبکہ ان کے الاؤنسز، گاڑی اور دفتر کی سہولتیں تنخواہ کے علاوہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کے بعد وزیروں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔