میئر ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس میں میئر حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے ہار گئے۔ بیریز وسکی شہر میں میئر الیکشن کے نتائج نے سب کو حیران کر دیا۔
میئر یوگینی پستوو مسلسل چوتھی بار عہدے کے لئے الیکشن لڑ رہے تھے۔ ان کے خلاف روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی پارٹی یونائیٹڈ رشیا کی رُکن یولیا کو سامنے لایا گیا، جو ان کے ذاتی ڈرائیور کی اہلیہ ہیں۔
بلدیاتی انتخابات میں کسی کو بھی امید نہیں تھی کہ یولیا مسلاکووا میئر کا الیکشن جیت جائیں گی۔ یولیا نے بتایا کہ انہیں انتخابی خانہ پوری کرنے کیلئے پستوو کیخلاف کھڑا کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نتائج کے بعد اب وہ میئر کے عہدے کا حلف اٹھانے سے بچنے کے لیے ان کے بس میں جو کچھ بھی ہوسکتا ہے، وہ کر رہی ہیں۔
روس کے دوسرے شہروں کی طرح بیریزوسکی میں بھی میئر کا انتخاب براہ راست عوام کے ذریعے نہیں ہوتا بلکہ انتخابی کمیٹی کی تجویز پر نائبین کے ذریعے ہوتا ہے۔ جو مختلف مقامی اور علاقائی حکام کے نمائندے ہوتے ہیں۔
رواں برس نائبین نے مبینہ طور پر سلیکشن کمیٹی سے مزید متبادل امیدواروں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دینے کو کہا تھا لیکن انہیں صرف دو ہی آپشنز پیش کیے گئے۔
واضح رہے کہ میئر پستوو اور بیریزوسکی انتظامیہ کے انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی سربراہ یولیا مسلاکووا جو میئر کے ذاتی ڈرائیور کی اہلیہ بھی ہیں۔
مزیدپڑھیں:گردن توڑ بخار کی ویکسین نایاب، عمرہ زائرین پریشان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ذاتی ڈرائیور کی
پڑھیں:
کراچی: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
فائل فووٹو۔جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں خاتون کے قتل کے کیس میں پولیس نے خاتون کے شوہر کو ساتھی سمیت عدالت میں پیش کر دیا۔
عدالت نے ملزمان کو 20 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ گرفتار ملزم نے اپنی بیوی کو چھری کے وار سے قتل کیا۔ ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار ہیں، انھیں گرفتار کرنا ہے، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرنا ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
پولیس کے مطابق ملزماں کیخلاف 16 ستمبر کو مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔