کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات شروع، ڈھولکی کی تصاویر سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔کبریٰ خان اور گوہر رشید جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں، ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
تصاویر میں انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کو بھی گاتے بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی جانب سے اپنی شادی کی تصدیق ایک ویڈیو کے ذریعے کی گئی تھی اور جوڑے کی شادی کا کارڈ بھی منظر عام پر آچکا ہے۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ان کا نکاح رواں ماہ مکہ مکرمہ میں ہوگا جس میں صرف قریبی رشتے دار اور دوست ہی شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گوہر رشید شادی کی کی شادی
پڑھیں:
پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی قوم اور پاک افواج کے ساتھ متحد اور یک زبان ہوکر کھڑی ہے، سندھ طاس معاہدہ قانونی طور پر معطل نہیں ہوسکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان بھارتی اقدامات کا ہر فورم پر بھرپور جواب دے۔