جس دن عمران خان جیل سے باہر آئے گا، ان کی چھٹی ہو جائے گی، سینیٹر ہمایوں مہمند
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ جس دن عمران خان جیل سے باہر آئے گا، ان کی چھٹی ہوجائے گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے اوپن خط کی شقوں کی تفصیلات میڈیا میں آچکی ہیں، خط کسی کو ملا ہے یا نہیں ملا؟ یہ الگ بات ہے، احتجاج کی کال دینا سیاسی جماعت کا حق ہوتا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ عمران خان نے خط میں چیزوں کی نشاندہی کی ہے، انہوں نے ملک کے عام انتخابات کا ذکر کیا ہے، ملک میں جب الیکشن ہوتے ہیں، ان میں دھاندلی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف 71 کے الیکشن شفاف تھے، ان کے نتائج ان کی توقعات کے برعکس تھے، مجیب الرحمان کی مقبولیت عروج پر تھی، عمران خان کا اوپن لیٹر پاکستان کی صورتحال کی عکاسی کر رہا ہے، اس میں آپ پی ٹی آئی کو نکال دیں، بانی نے ایک اسٹیس مین کے طور پر خط لکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی کال دینا کسی بھی سیاسی جماعت کا حق ہوتا ہے، ہماری پارٹی میں ایک خاندان کی اجارہ داری نہیں ہے، ہم کسی کو بھی کسی عہدے پر لا سکتے ہیں، پارٹی کا عہدہ اور حکومتی عہدہ ایک بھاری ذمہ داری ہوتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب کوئی کمپرومائزڈ ہوتا ہے تو اس نے ڈیل کرنا ہی ہوتی ہے، اس کو ملک سے جانا ہی ہوتا ہے، بات 50 روپے کے اسٹام پیپرکی نہیں ، بات عزت کی ہے، یہاں پر لوگ لکھ کر بھول جاتے ہیں۔
ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ ہم اپنی زبان سے نہیں مکرتے، لوگ لکھ کر مکر جاتے ہیں، ہم نے حکومت سے صرف کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، وہ آج کمیشن بنائیں تو ہم ٹی آر اوز بنانا شروع کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کو معلوم ہے کہ جس دن عمران خان جیل سے باہر آئے گا، ان کی چھٹی ہوجائے گی، یہ کیوں ان کو باہر آنے دیں گے؟ تین بار ایک شخص کو کیوں حکومت سے نکالا گیا، ہیٹرک کس نے کی؟ آج بھی کسی نے نہیں بتایا کی پیسہ کیسے باہر گیا؟
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہمایوں مہمند نے کہا کہ سے باہر ہوتا ہے باہر ا
پڑھیں:
پاراچنار کی طویل مشکلات کے ردعمل میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی کا اہم اعلان
اسلام ٹائمز: اجتماع پاراچنار کے طویل محاصرے اور شدید مشکلات کے ردعمل میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی کی خواہش پر بلایا گیا تھا۔ تاکہ مسائل اور مشکلات سے نکلنے کیلئے عوامی سطح پر دباؤ ظاہر کیا جائے اور مسائل پیدا کرنیوالوں کو کھلا پیغام دیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: استاد ایس این حسینی
پیر 21 اپریل کو تحریک حسینی کے زیراہتمام کشمیر چوک پاراچنار میں ایک عظیم عوامی اجتماع کا انعقاد ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کشمیر چوک شمال کی جانب زنانہ ہسپتال، مشرق میں اکبر خان مارکیٹ جبکہ جنوب میں ڈنڈر روڈ تک کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ اجتماع پاراچنار کے طویل محاصرے اور شدید مشکلات کے ردعمل میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی کی خواہش پر بلایا گیا تھا۔ تاکہ مسائل اور مشکلات سے نکلنے کیلئے عوامی سطح پر دباؤ ظاہر کیا جائے اور مسائل پیدا کرنے والوں کو کھلا پیغام دیا جائے۔ عوامی اجتماع سے خطاب اور دوسری تفصیلات ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial