جی بی میں ای لرننگ کو فروغ دینے کیلئے وفاق کے ساتھ معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
قائم کیے جانے والے اسمارٹ کلاس رومز میں دی جانے والی تعلیم کو مؤثر بنانے کے لیے وفاقی وزارت تعلیم نے گلگت بلتستان کی صوبائی وزارت تعلیم کے نمائندہ ادارے کو تمام تر ڈیجیٹل تعلیمی مواد شیئر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت میں طے پانے والے منصوبے کے مطابق، گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز قائم کر کے ای لرننگ اور مخلوط تعلیم (بلینڈڈ لرننگ) کو فروغ دیا جائے گا۔ قائم کیے جانے والے اسمارٹ کلاس رومز میں دی جانے والی تعلیم کو مؤثر بنانے کے لیے وفاقی وزارت تعلیم نے گلگت بلتستان کی صوبائی وزارت تعلیم کے نمائندہ ادارے کو تمام تر ڈیجیٹل تعلیمی مواد شیئر کیا ہے، جس میں انگریزی، اردو، عمومی معلومات، سماجی علوم، ریاضی، کمپیوٹر سائنس، اور پاکستان اسٹڈیز بطور مضامین شامل ہیں۔ وفاقی وزارت تعلیم نے پڑھنے اور سیکھنے کے عمل کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے کے جی سے گریڈ 12 تک کے طلباء کے لیے مثبت اور دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے والی گیمز اور ویڈیوز بھی تیار کی ہیں، یہ اقدام گلگت بلتستان کے طلباء کو ملک بھر کے ہم عمر بچوں جیسے معیاری تعلیمی مواقع فراہم کر کے تعلیمی فرق کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی وزارت تعلیم گلگت بلتستان کے لیے
پڑھیں:
وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ اور گہرے تعلقات موجود ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے باہمی تعاون اور ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔(جاری ہے)
ملاقات میں صحت کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دینے، مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے اقدامات پر زور دیا گیا۔دونوں فریقین نے صحت کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے ٹیکنالوجی آف ٹرانسفر پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک صحت کے شعبے ایک دوسرے کے تجربات بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان وڑن کے مطابق صحت کے شعبے میں جامع اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ترکیہ کے سفیر نے بھی پاکستان میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کو سراہا۔