کراچی مدینہ کے درمیان فلائی ناس کی براہ راست پروازوں کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
سعودی ایئر لائن فلائی ناس مدینہ سے کراچی کے درمیان اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز 5 مارچ سے کرے گی۔
فضائی کمپنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 2 براہ راست فلائٹس 5 مارچ سے شروع ہوجائیں گی۔
“Flynas” Launches Direct Weekly two Flights Between “Prince Mohammad bin Abdulaziz International Airport in Madinah” and “Jinnah International Airport in Karachi” Starting March 5, 2025
This launch is part of “Flynas” growth and expansion plan, in line with its strategy for… pic.
— Taf3ol Saudi Arabia – English (@Taf3olksaEn) February 4, 2025
اپنے ٹوئٹ میں کمپنی نے کہا کہ یہ لانچ فلائی ناس کے نمو اور توسیعی منصوبے کا حصہ ہے اور اس کی ترقی کی حکمت عملی کے مطابق دنیا کو مملکت سے جوڑنا کے عزم کے تحت ہے۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ یہ قومی شہری ہوا بازی کی حکمت عملی کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہے جس کا مقصد قومی کیریئرز کو مملکت کو 250 بین الاقوامی مقامات سے جوڑنا، 330 ملین مسافروں کو سروس دینا اور سنہ 2030 تک سالانہ 150 ملین سیاحوں کی میزبانی کرنے کے قابل بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فلائی ناس کراچی مدینہ فلائٹ کراچی مدینہ ہفتہ وار پروازیںذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فلائی ناس کراچی مدینہ فلائٹ کراچی مدینہ ہفتہ وار پروازیں فلائی ناس
پڑھیں:
راولپنڈی اسلام آباد کیلیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی
اسلام آباد:راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت (جڑواں شہروں ) کے درمیان تیز رفتار اور جدید ٹرین سروس شروع کرنے کے منصوبے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
منصوبے کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر محض 20 منٹ میں طے ہوگا، جس سے شہریوں کا وقت اور ایندھن دونوں بچیں گے جب کہ ٹریفک دباؤ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی صدر اسٹیشن تک ریل منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/xkn72vTw-jBGrqoj9.html
اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ آئندہ ہفتے اس منصوبے کے فریم ورک ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کیے جائیں گے۔
فیصلے کے مطابق ٹریک وزارت ریلوے فراہم کرے گی جب کہ ریل سروس کا انتظام سی ڈی اے کے پاس ہوگا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ منصوبے کے لیے جدید ٹرینیں امپورٹ کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو کم خرچ، تیز رفتار اور معیاری سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی فلاح کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا اور ہزاروں شہری جدید سہولت سے مستفید ہوں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق یہ منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف کے عوامی ریلیف کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے، جب کہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس کے نتیجے میں نہ صرف سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔