اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر، ملکی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ کے عزم اور محنت کی بدولت پاکستان کے لیے ترسیلات زر میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے ہیں، بیرون ملک سے تربیت حاصل کر کے آپ ملک کے لیے بہترین خدمات انجام دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کے سفیر ہیں، اوورسیز پاکستانی شبانہ روز محنت سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک میں خیرمقدم کرتے ہیں جو اپنی محنت سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ کے عزم اور محنت کی بدولت پاکستان کے لیے ترسیلات زر میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے ہیں، بیرون ملک سے تربیت حاصل کر کے آپ ملک کے لیے بہترین خدمات انجام دیتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے تجربے سے ملک و قوم کو فائدہ پہنچتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کو محفوظ بنانے کے حوالے سے اقدامات کیے گئے ہیں، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 2018ء تک پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل صفایا ہو گیا تھا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار شہادتیں ہوئیں، 80 ہزار شہادتوں میں عام شہری بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے دلیر افسروں، جوانوں اور ان کے بچوں نے بھی قربانیاں دیں، بدقسمتی سے چند سال پہلے ایک حکومت نے دہشت گردوں کو پاکستان آنے دیا، اس سے زیادہ پاکستان دشمنی کوئی نہیں ہوسکتی۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج دوبارہ دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، انشااللہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں اوورسیز کا ادارہ صوبے میں بہترین کام کر رہا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر خزانہ بیرون ملک پاکستانیوں کے گرین چینل کے معاملے کا جائزہ لیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ انشااللہ ہم گرین چینل کو دوبارہ بحال کریں گے، بیرون ملک پاکستانیوں کے یوتھ فیسیٹول سے متعلق تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں ترسیلات زر میں پاکستان کے بیرون ملک کے لیے
پڑھیں:
وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات وزارت آئی ٹی میں ہوئی جہاں دونوں ممالک نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں اپنی طویل المدتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔گفتگو کے اہم نکات میں سمارٹ سٹی منصوبے، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے پروگرامز اور وسیع تکنیکی اشتراک شامل تھے۔وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کو اجاگر کیا جو معیشت کی ترقی اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال پر مبنی ہے ۔(جاری ہے)
چینی سفیر نے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں چین کی عملی معاونت اور مہارت کے تبادلے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے دوران مشترکہ منصوبوں، علم کے تبادلے اور ڈیجیٹل معیشت کے اہم شعبوں میں استعداد کار بڑھانے کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔دونوں فریقین نے ٹیکنالوجی کو مساوی ترقی کا ذریعہ بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور باہمی مفاد پر مبنی ان اقدامات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا جو پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔