لیاقت آبادکے رہائشی کچرا گلیوں میں نہ پھینکیں، طارق نظامانی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی زیر صدارت اجلاس میں انہوں ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد ضلع وسطی اور یوسی چیئرمین سے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں آگاہی فراہم کریں تاکہ شہری کچرا اپنے گھروں، کھڑکیوں سے باہر نہ پھینکیں، انہوں نے کہا کہ ہم بار بار لیاقت آباد کی گندی گلیاں صاف کرواتے ہیں لیکن رہائشی اپنے گھر کی کھڑکیوں سے کچرا پھینک کر گلیاں دوبارہ کچرے سے بھر دیتے ہیں۔ اجلاس میں ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب کے علاوہ 8 یوسیزکے چیئرمین، کنسلٹنٹ فرحان لودھی و متعلقہ افسران موجود تھے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اس مسئلے کا باقاعدہ حل نکالنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جس کا کام گھرگھر آگاہی پہنچانا، ایس ایس ڈبلیو ایم کے اہلکاروں کو کچرا گھر سے اٹھانے کے ٹائم مقررکرنا، گھروں کے مطابق ریسورس کی تعیناتی کو چیک کرنا اور علاقے میں صفائی ستھرائی سے متعلق تمام کاموں کی مانیٹرنگ شامل ہوں گے۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد نے علاقے میں رکشہ اور عملے کی تعداد مزید بڑھانے کی درخواست کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیاقت ا باد
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا۔
عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔
سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان اور اشتر علی اوصاف عدالتی معاون مقرر کردیے گئے ہیں جبکہ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی گئی ہے۔
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی تھی اور ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔