Jasarat News:
2025-11-04@04:29:15 GMT

امارات میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔دبئی اور شارجہ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں 3.25 درہم سے 3.75 درہم فی گرام تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔6 ہفتوں سے یہ اضافہ مسلسل جاری ہے اور اب تک فی گرام 25.5 درہم فی گرام اضافہ ہو چکا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

 امارات نے تنزانیا میں بدامنی کے باعث پروازیں منسوخ کر دیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-06-5

 

ابوظی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات نے بد امنی کی وجہ سے تنزانیا کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔ سرکاری ائرلائن نے 4 نومبر تک دارالسلام جانے اور آنے والی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں کیونکہ بدامنی تنزانیہ کے تجارتی دارالحکومت اور مقبول سیاحتی گیٹ وے کو متاثر کر رہی ہے۔ بیان میں 31 اکتوبر سے شروع ہونے والی 10 پروازیں  دبئی سے 5روانگی اور 5واپسی کی منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنے صارفین کو ہونے والی کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ سرکاری ائرلائن ایمریٹس اس روٹ پر روزانہ پروازیں چلاتی ہے جو متحدہ عرب امارات کے مسافروں کو تنزانیا کے ساحلوں، سفاری مقامات اور زنجبار کے جزائر سے جوڑتا ہے۔ مشرقی افریقی ملک تنزانیا میں متنازع صدارتی انتخابات کے خلاف مظاہروں میں 700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے دارالسلام ایئرپورٹ پر دھاوا بول دیا، سڑکوں پر بسوں، پٹرول پمپس اور پولیس اسٹیشنز کو بھی آگ لگا دی گئی اور کئی پولنگ مراکز تباہ کر دیے۔ تنزانیا کی اپوزیشن جماعت کے ترجمان کے مطابق دارالسلام میں 350 اور موانزا میں 200 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  •  امارات نے تنزانیا میں بدامنی کے باعث پروازیں منسوخ کر دیں
  • سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • 2025 میں ریکارڈ 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ،وزیراعظم کی ایف بی آر حکام کی ستائش
  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ