پنجاب میں 7 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پنجاب میں 7 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ساؤتھ پنجاب جبکہ محمد اوید ارشاد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ تعینات کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں 7 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ساؤتھ پنجاب جبکہ محمد اوید ارشاد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال اعتزاز اسلم کو ڈپٹی سیکرٹری لاء اینڈ پارلیمانی امور، کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور ساریہ حیدر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کردیا گیا۔ علاوہ ازیں خاور بشیر ڈپٹی سیکرٹری سکل ڈویلپمنٹ اور محمد شہاب عالم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چکوال تعینات کردیئے گئے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈپٹی سیکرٹری تعینات کر
پڑھیں:
این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ویب ڈیسک: ضلع کچہری لاہور میں اسلام آباد سے مبینہ اغوا کے بعد گرفتار این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان پر رشوت و اختیارات کے ناجائز استعمال پر کیس کی سماعت، مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی ، ملزم عثمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد آج عدالت پیش کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم عثمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے، ملزم نے مختلف کال سینٹرز سے ماہانہ رشوت لی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد این سی سی آئی اے افسر عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔