چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون، انٹیلی جنس شئیرنگ کو مزید بہتر بنانے اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے بارڈرز کو محفوظ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے امریکا میں اہم ارکان کانگریس سے ملاقاتیں کی ہیں، دورے کے مزید اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
ملاقات کے دوران جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار اور بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں بھی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔