مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ،انڈے مہنگے ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، صوبائی دارالحکومت لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہو گئے۔لاہور میں مرغی کا گوشت 18 روپے کلو سستا ہوا ہے جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو ہو گئی ہے، گزشتہ روز قیمت 595 روپے کلو تھی۔سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ 13 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد برائلر مرغی کے تھوک ریٹ 384 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے کلو ہو گئے ہیں۔
لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈے فی درجن 229 روپے سے 231 روپے ہو گئے ہیں۔ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 14 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 372 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 386 روپے کلو ہے۔ملتان میں انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور انڈو ں کی فی درجن قیمت 195 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نجی ویڈیوز برآمد
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہے جس کے بعد کی قیمت میں روپے کلو
پڑھیں:
ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
اسلام آباد (وقائع نگار) ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ مختلف شہروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 120 روپے سے بڑھ کر 180 روپے تک جا پہنچی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایرانی ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 9 کلو وزن کے نارمل کوالٹی ٹماٹر کی قیمت 600 سے 750 روپے، درمیانی کوالٹی کی 800 سے 950 روپے، جبکہ سپیشل کوالٹی کی 1000 سے 1250 روپے تک جا پہنچی ہے۔
اسی طرح سندھ کے ٹماٹر (10 کلو وزن) 900 سے 1400 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ سوات اور دیر کے ٹماٹر (14 سے 16 کلو وزن) کی نارمل کوالٹی 1500 سے 2000 روپے اور سپیشل کوالٹی 2000 سے 2800 روپے تک دستیاب ہے۔
مارکیٹ میں 5 کلو وزن والے ٹماٹر کے نرخ بھی کم نہیں رہے۔ نارمل کوالٹی 600 سے 700 روپے، سپیشل کوالٹی 750 سے 850 روپے جبکہ بعض جگہوں پر 900 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ ملک میں مقامی فصل کم اور درآمدی ٹماٹر پر انحصار بڑھنے سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹماٹر کی درآمد اور ترسیل کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے قیمتوں کو کنٹرول میں لانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔