ڈکی بھائی کے رجب بٹ اور ندیم نانی والا سےراستے کیوں جداہوئے،وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی اصل وجوہات بیان کردیں۔
سعد الرحمان جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں 8 ملین سبسکرائبرز کے مالک ہیں،وہ ان دنوں طلحہٰ ریویوز اور شام ادریس کے ساتھ تنازعات میں الجھے رہے ہیں، شام ادریس نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا تھاکہ ڈکی بھائی چھوٹے یوٹیوبرز کو دھمکاتے ہیں اور ان پر زبانی و جسمانی حملے کرتے ہیں۔
سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک
ادریس نے یہ بھی تسلیم کیاہے کہ انہوں نے ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کروانے میں کردار ادا کیا،ان الزامات کے بعد ڈکی بھائی کے سبسکرائبرز تیزی سے کم ہونا شروع ہو گئے اور ایک ہفتے میں وہ 8.
اب ایک پوڈکاسٹ میں ڈکی بھائی نے انکشاف کیا ہے کہ رجب بٹ نے طلحہٰ ریویوز تنازع کے دوران ان کا مذاق اڑایا تھا، جس کی وجہ سے ان کے تعلقات خراب ہو گئے۔
لاہور میں بارش؟ خدا آپ کو صبر عطا کرے!
ندیم نانی والا کے حوالے سے ڈکی نے بتایا کہ ان کی دوستی اس وقت شروع ہوئی جب ندیم نے ان سے ایک گاڑی خریدی اور ڈکی کے وی لاگز میں شامل ہونا شروع ہو گئے، تاہم تنازعات کے بعد ندیم نے ڈکی بھائی کے خلاف باتیں کرنا شروع کر دیں اور نجی وائس نوٹسز شیئر کیے، جس سے تعلقات مزید بگڑ گئے۔
ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا کہ ندیم نانی والا نے ایک مشترکہ دوست سے کہاتھا "ڈکی تواب ختم ہو گیا ہے"، جس کے بعد ڈکی نے خود کو ان دونوں سے الگ کر لیا۔
کل مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ندیم نانی والا
پڑھیں:
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
مبارک حسین اعوان: آزاد کشمیرکے ضلع جہلم ویلی میں چکوٹھی کے قریب درنگ کے مقام پر میٹرک کے طابعلم کاشف نے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہوکر دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔
چھوٹے بھائی کو بچانے کے لیے بڑا بھائی وقاص بھی دریا میں کود گیا، دنوں بھائی دریائے جہلم کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئے جبکہ ریسکیو 1122 اور علاقہ مکینوں نے تلاش شروع کردی۔
میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے چکوٹھی کے قریبی علاقے درنگ کے ریائشی نوجوان کاشف کی ٹک ٹاک پر آخری ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جو اس نے دریا میں چھلانگ لگانے سے ایک گھنٹہ قبل شیئر کی تھی۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
”مجھے لگتاہے کہ میرے سارے خواب ادھورے رہ جائیں گے، پیاریو مجھے لگتا ہے کہ میری موت جوانی میں ہوگی“ ۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوانوں کی کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔