کابینہ میں میری واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے، مستعفی صیہونی وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں ایتمار بن گویر کا کہنا تھا کہ غزہ کا واحد حل وہاں کے باشندوں کو نقل مکانی کی ترغیب دلانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے کہا کہ امریکہ، غزہ کی پٹی کا کنٹرول خود سنبھالے گا۔ جس پر متعدد اسرائیلی حکام نے خوشی کے شادیانے بجانا شروع کر دئیے۔ اسی پر ردعمل دیتے ہوئے مستعفی صیہونی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" نے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ اقدام امریکہ کے ساتھ خوبصورت دوستی کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے متعدد مسائل پر بہت اہم گفتگو کی ہے۔ غزہ کا واحد حل وہاں کے باشندوں کو نقل مکانی کی ترغیب دلانا ہے۔ ایتمار بن گویر نے کہا کہ جنگ کے دوران میں نے بارہا اسی حل کی جانب توجہ دلائی مگر سب نے میرا مذاق اڑایا۔ تاہم اب یہ مسئلہ سب کو سمجھ آ چکا ہے۔ واضح رہے کہ ایتمار بن گویر ان صیہونی وزراء میں سے ہیں جو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مخالف ہیں۔
نیز انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے بعد احتجاجاََ اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔ لیکن حالیہ امریکی صدر کے بیان پر ان کا کہنا ہے کہ کابینہ میں میری واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" سے اس بے بنیاد خواہش کا اظہار کیا کہ وہ جس قدر جلد ممکن ہو جبری نقل مکانی کے اس منصوبے کو پارلیمنٹ سے منظور کروائیں اور عملی طور اس کا فوری آغاز کریں۔ دوسری جانب فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو "عزت الرشق" نے ڈونلڈ ٹرامپ کے اس متنازعہ و غیر منصفانہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کوئی صاف میدان نہیں کہ جس کا دل چاہے اس کا کنٹرول سنبھالنے کا ارادہ کرتا پھرے بلکہ یہ قبضہ کئے گئے فلسطین کا ایک حصہ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایتمار بن نے کہا کہ
پڑھیں:
دہشتگردوں کیخلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے، وزیر داخلہ کا علی امین گنڈا پور کو جواب
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔جمعرات کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کوئی آپریشن قبول نہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر ڈرون کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، گڈ طالبان کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبے میں کسی بھی سے کارروائی سے پہلے ہمیں اعتماد میں لے۔بعدا زاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔ساتھ ہی وزیر داخلہ نے ایکس پر یہ سوال بھی اٹھایا کہ ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟