پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی پسماندہ طبقات کی بہتری میں صرف کی: کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کامران خان ٹیسوری — فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی پسماندہ طبقات کی بہتری میں صرف کی۔
انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں اسماعیلی برادری کے ساتھ ہوں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغا خان پاکستان کے دوستوں اور محبت کرنے والے افراد میں نمایا تھے۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی خدمات ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ
پڑھیں:
اسلام آباد: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل(فائل فوٹو)۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
عمران اسماعیل کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کی گئی ہے۔
عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ دفعات کے تحت مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا۔ کیس سے بانی پی ٹی آئی، زرتاج گل و دیگر بری ہوچکے ہیں۔