سیالکوٹ سے انسانی سمگلر، کراچی سے گداگری نیٹ ورک کا مسافر دھر لیا گیا،پشاور میں شہری سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی سمگلر اور کراچی ایئرپورٹ سے گداگری کےلئے بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر غلام حیدر سیالکوٹ سے براستہ شارجہ لیبیا کی پرواز پر سفر کر نے جارہا تھا، امیگریشن کے دوران ملزم کا نام اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے ایک مقدمے میں شامل تھا۔
درج مقدمہ کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے لئے شہری سے بھاری رقم بٹوری تھی جبکہ ملزم گزشتہ دو سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔
ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے مسافر محمد عثمان کو گرفتار کیا، ملزم کا نام گداگری کی فہرست میں شامل تھا اور اسے سٹاپ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔
ایف آئی اے حکام مطابق ملزم اس سے قبل گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، ملزم کو مزید کارروائی کے لئے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف )کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ کی پرواز کے مسافر سے 2 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
حکام مطابق اے ایس ایف کے ماہر عملے نے پشاور سے شارجہ کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر گل سعودکے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔
اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 2 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
حکام کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔
حیدرآباد: وکلا اور ڈی آئی جی کے درمیان مذکرات کامیاب، 15گھنٹوں سے جاری دھرنا ختم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئس ہیروئن اے ایس ایف ایف آئی اے کے مطابق عملے نے
پڑھیں:
شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے سی پی ایل سی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم شہری سے بھتا طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جو بعد ازاں مدعی کا قریبی رشتے دار نکلا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم کے خلاف 15 اکتوبر کو تھانہ سچل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی تفتیش بعد میں ایس آئی یو / سی آئی اے کو منتقل کی گئی۔ ایس آئی یو نے تکنیکی شواہد اور سی پی ایل سی کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سچل کے علاقے سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت احسن فاروقی کے نام سے کی گئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھتا طلبی میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ ملزم نے کویت میں مقیم شہری بلال سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور اس کے بہن بھائیوں کو نقصان پہنچانے کی سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے ایک کروڑ روپے بھتا طلب کیا۔ امجد شیخ کے مطابق شہری بلال طویل عرصے سے اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک مقیم ہے جبکہ ملزم نے پیسوں کے لالچ میں اپنے ہی رشتے دار کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ایس آئی یو نے ملزم کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے تاکہ بھتا خوری میں ملوث دیگر ممکنہ افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔