2025-08-05@22:57:01 GMT
تلاش کی گنتی: 9075
«عملے نے»:
فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی اور اب پرتگال کی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں۔ مگرمچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ 4 ارب روپے بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدانوں کا نہ پلاٹ، نہ غیرملکی شہریت کیونکہ انھیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔ پاک سرزمین کو یہ بیوروکریسی ناپاک کر رہی ہے۔
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ بیورو کریٹ پرتگال میں پراپرٹی لینے کے بعد اب شہریت لینے کی تیاری کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بیورو کریسی میں شامل آدھے سے زیادہ لوگوں نے پرتگال میں نہ صرف پراپرٹی بنالی بلکہ اب وہ شہریت بھی لے رہے ہیں اور یہ کوئی عام نہیں بلکہ نامی گرامی بیورو کریٹس ہیں۔ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ھے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ھے۔ اوریہ نامی گرامی بیوروکریٹس ھیں ۔ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ...
چینی سائنس دانون نے شدید جلے ہوئے زخموں کے علاج کے دوران سرجری میں خون کے رسنے کے مسئلے کا بہترین حل ڈھونڈ نکالا۔ شینزین انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اور روجِن ہاسپٹل کے محققین نے ان زخموں کے لیے بیکٹیریل سیلولوز نامی مٹیریل (جس سے ہوا گزر سکتی ہے اور جسم کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا) سے ایک پٹی تیار کی ہے۔ یہ کوئی سادہ پٹی نہیں بلکہ اس میں انہوں نے خون جمانے والے جسم کے قدرتی خامرے تھرومبِن شامل کر کے اس پٹی کو بیکٹیریل فیبرک سے بائیو اکٹیو پٹی بنا دیا ہے۔ چونکہ تھرومبن اکیلا زیادہ دیر تک پٹی پر ٹک نہیں پاتا تو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سائنس دانوں نے ایک ’بائیولوجیکل...
5 اگست 2019ء کو مودی حکومت نے دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے چھ سال مکمل ہونے پر نیشنل کانفرنس کی جانب سے ضلع شوپیان میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی ایم ایل اے زینہ پورہ شوکت حسین گنائی کی قیادت میں سرکٹ ہاؤس شوپیان سے چوگام تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کے دوران مظاہرین نے "دفعہ 370 واپس کرو" اور "35 اے بحال کرو" کے نعرے بلند کئے۔ ریلی میں 50 سے زائد نیشنل کانفرنس کے کارکنان اور مقامی لوگ شامل تھے۔ اس موقع پر ایم ایل اے شوکت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) پلاسٹک کے فضلے کی بڑھتی ہوئی مقدار اور انسانی صحت، سمندری حیات اور معیشت پر اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جنیوا میں ایک عالمی معاہدے کو حتمی صورت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے کہا ہے کہ ایسے معاہدے کے بغیر 2060 تک پلاسٹک کے فضلے کی مقدار تین گنا بڑھ چکی ہو گی جس سے انسانوں اور زمین کو بہت بڑا نقصان ہو گا۔ Tweet URL 2022 میں رکن ممالک نے پلاسٹک کی آلودگی کے بحران کا خاتمہ کرنے کے مقصد سے اس معاہدے کے لیے بات چیت شروع کی تھی جس کی پابندی ارکان پر لازم ہو گی۔(جاری ہے) اس...
تازہ ترین تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہم يومِياً تقریباً 68,000 ایک سے 10 مائیکرو میٹر قطر والے مائیکروپلاسٹک ذرات سانس کے ذریعے اندر لے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تعداد پہلے کے اندازوں سے تقریباً 100 گنا زیادہ ہے۔ فرانس کی ٹولوز یونیورسٹی کی ٹیم نے 16 اندرونی ہوا جیسے اپارٹمنٹس اور کاروں کے نمونوں کو جانچا تاکہ 1–10 مائیکرومیٹر قطر کے مائیکروپلاسٹک ذرات کو شمار کیا جاسکے۔ ماہرین نے پایا کہ گھروں میں تقریباً 528 اور گاڑیوں میں تقریباً 2238 particles/m³ مائیکروپلاسٹک موجود ہوتے ہیں۔ محققین نے یہ بھی اندازہ لگایا کہ ہر انسان یومیہ 10–300 مائیکرومیٹر قطر کے 3,200 بڑے مائیکروپلاسٹک سانس کے ذریعے اندر لے رہا ہے۔ اس کے علاوہ 1 سے 10 مائیکرومیٹر قطر کے 68,000...
کراچی: سینئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پوری سندھ اسمبلی اختلافات بھلا کر یک آواز ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ لڑا۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتوں میں اتحاد نظر آیا ہے، سب باہمی اختلاف بھلا کر یک آواز ہیں، کشمیر پر بھارت نے قبضہ کیا ہوا ہے، وہاں مودی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بلڈوز کیا ہے اور اس نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لاکھوں بھارتی فوج نے کشمیر کا محاصرہ کیا ہوا ہے، عالمی کمیونٹی پر...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2025ء ) پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہجوم کو اڈیالہ جیل یا پنجاب کے کسی مقام پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز وزارتِ داخلہ نے چاروں صوبوں کے ساتھ میٹنگ کی اور سب کو کہا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ کریں اور پوچھیں کہ یہ کہاں احتجاج کرنا چاہ رہے ہیں لیکن اس سے پہلے یہ ضروری ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت متعلقہ حکام سے رابطہ کرے، ضلعی انتظامیہ پاکستان تحریکِ انصاف کو مظاہرے کے لیے جگہ فراہم کرے گی لیکن کسی ہجوم...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیئر وکیل سلمان اکرم راجا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، ابھی احتجاج کا آخری دن نہیں بلکہ آغاز ہے، گرفتاریوں، مارپیٹ، چھاپے، سب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کی قومی اسمبلی کی سیٹ خطرے میں، مگر کیوں؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ اس وقت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت احتجاج کی قیادت کہاں سے کر رہی ہے، تو سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ ارکانِ اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں موجود ہیں، ابھی گھروں سے نکلیں گے، کیونکہ پارلیمانی سیشن جاری تھا۔ ????ابھی دن چل رہا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بجلی کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، اگست 2025 کے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ قیمت میں 0.77 روپے کی ممکنہ کمی متوقع ہے، جو کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جا رہی ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی تفصیلات: نیپرا میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کروائی گئی، جس پر 4 اگست 2025 کو سماعت ہوئی۔ اس سماعت کے مطابق اگست، ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں منفی 1.89 روپے فی یونٹ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ صارفین کو واپس ملنے کا امکان ہے۔ یہ کمی ترمیم شدہ پیداواری معاہدوں، بجلی کی بڑھتی طلب،...
تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں منگل کے روز 5.7 شدت کا زلزلہ آیا جس کے باعث کئی شہر لرز اٹھے۔ جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز (GFZ) کے مطابق زلزلے کی شدت 5.73 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز زمین کے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ زلزلہ جنوبی اور جنوب مشرقی ایران کے مختلف علاقوں میں محسوس کیا گیا۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے اور کچھ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بھی متاثر ہوا۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔...
ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں منگل کے روز 5.7 شدت کا زلزلہ آیا جس کے باعث کئی شہر لرز اٹھے۔ جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز (GFZ) کے مطابق زلزلے کی شدت 5.73 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز زمین کے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ زلزلہ جنوبی اور جنوب مشرقی ایران کے مختلف علاقوں میں محسوس کیا گیا۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے اور کچھ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بھی متاثر ہوا۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
کراچی: سپریم کورٹ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں زائد داخلے کے تنازع پر کالج انتظامیہ کی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر طالبہ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے روبرو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں زائد داخلے کے تنازع سے متعلق کالج انتظامیہ کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ میڈیکل کالج کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے تمام میڈیکل کالجز کو داخلے کا کوٹہ الاٹ کیا جاتا ہے۔ میڈیکل کالج لیاری میں لیاری ٹاؤن کے لیے 15...
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات سے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن پنجاب حکومت نے واپس لے لیا۔ صوبائی حکومت نے فنانس بل 2024 میں ترمیم کر دی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملتان اور بہاولپور میں مصدقہ کاپی کی فیس 500روپے فیس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب حکومت نے کورٹ فیس 50روپے سے بڑھا کر 500روپے کر دی تھی۔
ویب ڈیسک : پاکستان کے پارلیمانی نظام میں سب سے بڑا عہدہ وزیراعظم کا ہونے کے باوجود ان کی تنخواہ ماتحت وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ کے مقابلے میں وزیراعظم کے عہدے کی تنخواہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس وقت اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13لاکھ روپےجب کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ حالیہ اضافے کے بعد 5 لاکھ 19ہزار روپے ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس ان کے مقابلے میں وزیراعظم پاکستان کے عہدے کی تنخواہ تقریباً 2 لاکھ روپے بنتی ہے جب کہ...
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)روس نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اب زمین سے درمیانے اور کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی تیاری، جانچ اور تعیناتی پر کسی پابندی کا پابند نہیں ہے۔ یہ فیصلہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (INF) معاہدے کے تحت عائد خودساختہ پابندیوں سے مکمل دستبرداری کی علامت ہے۔تفصیلات کے مطابق روس نے واضح کیا ہے کہ وہ زمین سے درمیانے اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی پر حدود کے تعین کا مزید پابند نہیں ہے۔ روس کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ روس کے مطالبات کے باوجود نیٹو کی جانب سے اس معاہدے کی پابندی کی یقین دہانی...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں فتح سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت میں یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ بھارت نے آج کے دن کشمیر پر غیر قانونی قبضے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کشمیریوں کا رشتہ لازوال ہے۔ جنت نظیر وادی میں بھارت مظالم ڈھا رہا ہے پھر بھی شہید کشمیریوں کے جسد خاکی سبز ہلالی پرچم میں لپیٹے جاتے ہیں۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مالی امداد کے نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ بی آئی ایس پی 13 اگست 2025 سے اپنے نئے “صحت اکاؤنٹس” ادائیگی نظام کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔اس نئے نظام کے تحت مستحق خواتین کو مالی امداد براہ راست ان کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی، ایجنٹ یا فرنچائز کے خود فنڈز تک رسائی حاصل کر سکیں۔ اس اقدام کے تحت ملک کے 7 بڑے اضلاع میں فائدہ اٹھانے والے براہ راست ادائیگی حاصل کرنے کے لیے اپنی پسند کے بینک اکاؤنٹس کھول سکیں گے، یہ نقد کی منتقلی کے روایتی طریقوں سے زیادہ لچکدار، محفوظ، اور...
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)اسرائیل کی غزہ میں امداد لینے آئے کمزور و بے بس فلسطینیوں پر وحشیانہ فائرنگ اور پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری سے مزید 74 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں امداد کیلئے کھڑے بے بس فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی جبکہ پناہ گزین کیمپوں پر بمباری بھی ہوئی۔غزہ پر اسرائیلی حملوں میں پیر کی صبح سے اب تک 74 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 36 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور امداد کی کمی کے باعث روزانہ 28 بچے جان سے جارہے...
ویب ڈیسک: ایران میں 5.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایران کے صوبہ کرمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی،ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 28 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر آف جیوسائنس کا کہنا ہے کہ ایران میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.73 تھی جبکہ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کی طبیعت کچھ روز قبل اچانک بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں لاہور کے ڈیفنس میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ اب ان کی بیماری کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، صبا قمر کو دمہ کا اچانک شدید حملہ ہوا تھا، جو دورانِ شوٹنگ پیش آیا۔ سانس لینے میں دشواری اور جسمانی کمزوری محسوس ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع اور فیملی کے قریبی افراد کے مطابق، صبا قمر کو ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا اور مختلف تشخیصی ٹیسٹ بھی کیے تاکہ کسی پیچیدگی کا پتہ چلایا جا سکے۔ ڈاکٹروں...
دنیا کو پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے بحران سے بچانے کے لیے جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کے زیرِاہتمام مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جہاں 179 ممالک کے مندوبین اور سینکڑوں ماہرین ماحول، سائنس دان اور صنعتی نمائندے پلاسٹک کی آلودگی روکنے کے عالمی معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ مجوزہ معاہدہ پلاسٹک کی تیاری، استعمال، ری سائیکلنگ اور تلفی کے تمام مراحل کا احاطہ کرے گا۔ اس کا مقصد پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا اور ماحول، انسانی صحت اور معیشت پر اس کے مضر اثرات کا سدباب ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا نے فوری اقدام نہ کیا تو 2060 تک پلاسٹک کا فضلہ 3 گنا بڑھ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کے متنازع فیصلوں کا سہارا لے کر مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے، تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے۔ قلندر آباد مانسہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں 55 لاکھ بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہیں۔ 14 سالوں سے برسرِ اقتدار تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تعلیمی نظام کو بہتر نہیں بنا سکی۔ نام نہاد بڑی حکومتی اور اپوزیشن پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کیلئے لائن میں لگی ہیں۔ مافیاز کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ ملک کو ایک نئے نظام کی ضرورت ہے، دیگر پارٹیاں اپنے مفادات جب کہ جماعت اسلامی نظام کی...
کراچی: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے محکموں میں فوکل پرسنز کے تقرر کے احکامات کیخلاف اپیل پر ہائیکورٹ کے فیصلے میں ترمیم کردی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ کے روبرو کراچی رجسٹری میں سندھ حکومت کے محکموں میں فوکل پرسنز کے تقرر کے احکامات کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سندھ حکومت کی اپیل منظور کرلی اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں ترمیم کردی۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ماڈرن ڈیوائس کے استعمال اور محکموں میں فوکل پرسنز کی تقرری کا حکم دیا تھا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سبطین نے مؤقف اختیار کیا کہ...
پاکستان کے باصلاحیت طلبہ پر مشتمل 21 رکنی وفد نے حال ہی میں ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقدہ استنبول یونیورسٹی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (IUMUN) میں شرکت کی، جو ترکیہ کا سب سے بڑا اور نمایاں تقریری مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔ اس بین الاقوامی ایونٹ میں بے ویو اکیڈمی، کراچی گرامر اسکول، لاہور گرامر اسکول، نکسر کالج اور دی سیڈر اسکول کے طلبہ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس بین الاقوامی مقابلے میں پاکستانی وفد نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 میں سے 4 کمیٹیوں میں ایوارڈز حاصل کیے۔ احمد نسیم کھرل اور یحییٰ جمالی نے آؤٹ اسٹینڈنگ ڈپلومیسی ایوارڈ اپنے نام کیا، جبکہ آئیلا طارق، منتہٰی کامران اور وانیا عمیر کو ان کی عمدہ کارکردگی پر...
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) نے بجلی کے بل کا نیا ڈیزائن متعارف کرایا ہے جس کا مقصد صارفین کو بجلی کے استعمال، ادائیگیوں اور دیگر تفصیلات کا واضح خلاصہ ایک ہی جگہ پر فراہم کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس نئے لے آؤٹ کے تحت تمام بل آئندہ جاری کیے جائیں گے، تاہم بلنگ کے نرخ، زمرہ جات یا سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس وقت جو ٹیرف رائج ہے، وہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے جولائی 2025 میں جاری کردہ ہے اور ملک بھر کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے۔ نئے بل کا ڈیزائن کے الیکٹرک کی نئی صارف دوست پالیسی...
—فائل فوٹو ترجمان ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی خبروں کی تردید کر دی۔ترجمان ریلویز کے مطابق ٹرین کی روانگی سے پہلے حفاظتی نگرانی کے لیے پائلٹ انجن بھیجا جاتا ہے، آج صبح 10 بجے نگرانی کے لیے بھیجے گئے پائلٹ انجن پر 3 گولیاں چلائی گئی تھیں۔ترجمان ریلویز نے کہا کہ خطرہ محسوس ہوتے ہی ٹرین کو محفوظ مقام پر روک لیا گیا تھا اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔ترجمان ریلویز کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس پر ٹرین منزل کی جانب روانہ کردی گئی ہے اور پائلٹ انجن بھی بحفاظت واپس پہنچ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین بحفاظت منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا ،یہ سسٹم ماہانہ کتنے یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو ملے گا؟ تفصیلات کے مطابق بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور صاف توانائی کے فروغ کے پیش نظر سندھ حکومت نے ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ یہ اقدام سندھ انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد کم آمدنی والے خاندانوں کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلانا ہے۔ اسکیم کے تحت اہل گھرانے 20 اگست 2025 تک مفت سولر پینلز کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ صوبے بھر سے اب...
لندن: بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ اوول میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلش ٹیم 374 رنز کے ہدف سے صرف 6 رنز کی دوری پر آؤٹ ہوگئی۔ پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کو جیت کیلئے 35 رنز جبکہ بھارت کو چار وکٹیں درکار تھیں۔ محمد سراج نے آخری روز تین کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے انگلینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا جبکہ پراسدھ کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کا مختصر احوال: اوول میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت کی پہلی اننگز 224 رنز پر سمٹ گئی، جس کے جواب میں انگلینڈ نے 247 رنز بنا...
بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دیدی، سیریز 2-2سے برابر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں 6رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2سے برابر کردی، جو روٹ اور ہیری بروک کی سنچریاں رائیگاں چلی گئیں، آخری روز انگلینڈ کو جیت کیلئے صرف 35رنز اور بھارت کو 4وکٹیں درکار تھیں۔اوول کرکٹ گراونڈ لندن میں پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے پہلی اننگز میں 224رنز بنائے جبکہ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 247رنز پر آوٹ ہوگئی۔بھارت نے دوسری اننگز میں نسبتا بہتر کھیل پیش کیا...
---فائل فوٹو پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیر مقدم نے ایرانی صدر کے وفد کی پُر خلوص میزبانی پر حکومتِ پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کا دورہ تاریخی اور کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کی جانب سے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال قابلِ تحسین ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی دلچسپی اور شرکت نے ایرانی صدر کے دورے کو یادگار بنایا، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور وزارتِ خارجہ کے پیشہ ورانہ انتظامات قابل ستائش ہیں۔ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ لاہور میں نواز شریف اور وزیرِ...
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کے ہمراہ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کر دی۔حال ہی میں درفشاں سلیم نے ایک انٹرویو کے دوران مختلف سوالوں کے جوابات اور مختلف معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہے بالخصوص جب آپ رومانوی ڈرامہ کر رہے ہوں تو یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ مطمئن ہوں تاکہ سکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دے، میرا اور بلال عباس کا تعلق ایسا ہی تھا جس کی وجہ سے ہماری آن سکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اگست 2025ء) بلوچستان کی بانو بی بی کا قتل منظر عام پر آیا تو کارروائی ہوئی۔ واقع پرانا تھا تاہم وائرل ہونے والی ویڈیو کم از کم اس حد تک تو تبدیلی لائی کہ حکام متحرک ہوئے۔ لیکن اس کے چند دن بعد ہی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا لیکن چونکہ اس بار کسی نے فلم بندی نا کی تو واقع باقی کئی حادثات کی طرح نظرانداز کر دیا گیا۔ اس واقعے میں ایک 7 سال قبل محبت کی شادی کرنے والی خاتون 27 سالہ بے نظیر کو بھائیوں نے شوہر سمیت اس وقت فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جب...
آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو چار دن کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سردار عبد القیوم نیازی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کی سرگرمیاں علاقے میں بدامنی کا باعث بن سکتی تھیں حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف دفعہ سولہ ایم پی او کے تحت کارروائی کی گئی ہے اور انہیں سنٹرل جیل میں چار روز کے لیے یا اگلے حکم تک حراست میں رکھا جائے گا انتظامیہ کے مطابق یہ قدم امن عامہ کے تحفظ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اگست 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سینیئر فوجی افسر کے خلاف سری نگر ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ ایئر لائن کے چار ملازمین کو بورڈنگ کے دوران اضافی سامان کے چارجز کی ادائیگی پر اختلاف کے بعد مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ تاہم پولیس نے فوجی افسر کی جوابی شکایت کے تحت ایئر لائن کے عملے کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی ہے۔ واقعہ کیا ہے؟ یہ واقعہ سری نگر ہوائی اڈے کے بورڈنگ گیٹ نمبر دو پر اسپائس جیٹ کی دہلی کے لیے ایک پرواز کی روانگی سے چند منٹ قبل پیش آیا۔...
لندن: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اوول میں جاری پانچواں اور آخری ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔ انگلینڈ اور بھارت دونوں ہی جیت کی دوڑ میں موجود ہیں جس کے باعث سیریز 2-2 سے برابر ہونے یا 3-1 پر ختم ہونے کے امکانات برقرار ہیں۔ پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کو جیت کیلئے 35 رنز جبکہ بھارت کو چار وکٹیں درکار ہیں۔ میچ کے پانچویں روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور اب شائقین کی نظریں اس تاریخی سیریز کے آخری دن کے موسم پر جمی ہوئی ہیں۔ آخری دن موسم کے حوالے سے کچھ غیر یقینی ضرور ہے لیکن اس کے باوجود امید ہے کہ میچ کا نتیجہ نکل آئے گا۔ لندن کے موسم کی پیشگوئی کے مطابق پیر...
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں شدت آ گئی ہے، یوکرین کے ایک ڈرون حملے نے روس کے بحیرۂ اسود کے تفریحی شہر سوچی کے قریب ایک بڑے آئل ڈپو کو نشانہ بنایا، جس سے وہاں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ روسی حکام کے مطابق، کراسنوڈار ریجن کے گورنر وینیامین کوندراتیو نے ٹیلیگرام پر تصدیق کی کہ ڈرون کا ملبہ ایندھن کے ایک ٹینک سے ٹکرا گیا، جس کے بعد 127 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے۔ واقعے کے باعث سوچی ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔ ادھر، یوکرین کے جنوبی شہر میکولائیف میں روسی میزائل حملے نے کئی رہائشی گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی گئی۔ پیر کی صبح کولپور کے قریب ریلوے ٹریک کی کلیئرنس کے لیے بھیجے گئے پائلٹ انجن پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد ریلوے حکام نے ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا۔ ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق، جعفر ایکسپریس کے سفر سے قبل کوئٹہ سے سبی تک ایک پائلٹ انجن ٹریک کی جانچ کے لیے چلایا جاتا ہے تاکہ کسی ممکنہ تخریب کاری سے بچا جا سکے۔ لیویز ذرائع کے مطابق، پیر کی صبح دوزان کے قریب واقع ٹنل نمبر 16 کے قریب پائلٹ...
2 درجن کے قریب مسلح افراد نے زرد غلام جان منگوچر گرڈ اسٹیشن پر حملہ کر دیا، جس کے دوران انہوں نے کنٹرول روم اور دیگر آلات کو شدید نقصان پہنچایا اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے عملے اور سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنالیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کیسکو کے حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ تقریباً 20 مسلح افراد نے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن پر حملہ کیا، جس سے گرڈ اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچا۔ مسلح افراد نے سیکیورٹی گارڈز سے 12 بور رائفل چھین لی اور اسٹیشن کے عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناتے ہوئے عمارت میں توڑ پھوڑ کی۔ کیسکو کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے گرڈ اسٹیشن کے...
روسی مشرقی علاقے کمچاتکا اور کرِل جزائر میں اتوار کے روز 7.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ اسی رات 600 سال بعد کرشینینیکوف نامی آتش فشاں پھٹ پڑا، جس سے 6 ہزار میٹر بلند راکھ کا بادل آسمان پر چھا گیا۔ روسی وزارت برائے ہنگامی خدمات کے مطابق، زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں ممکنہ سونامی کی وارننگ جاری کی گئی، تاہم کچھ دیر بعد اس وارننگ کو واپس لے لیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے اور بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم نے بھی زلزلے کی شدت 7.0 بتائی ہے۔ روسی سرکاری ادارے اور ماہرین نے تصدیق کی کہ کرشینینیکوف آتش فشاں 1463 کے بعد پہلی بار پھٹا ہے۔ آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد راکھ کے بادل مشرق...
نیلم ویلی کے علاقے کیل میں معرکۂ حق اور جشنِ آزادی 2025 کی تقریبات کا شاندار آغاز ہوگیا، جس میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، معززینِ علاقہ اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ ابتدائی دن مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ سرگرمیوں میں ایتھلیٹکس، کرکٹ، والی بال اور بیڈمنٹن شامل ہیں۔ یکم تا 14 اگست تک ویلی کے اسکولوں اور کالجوں میں تقریری مقابلے، کوئز، مصوری اور دیگر تخلیقی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اختتامی تقریب 13 اگست کو کیل میں ہوگی، جس میں پولو فائنل، پیراگلائیڈنگ اور انعامات کی تقسیم شامل ہے۔ یہ تقریبات نوجوانوں میں حب الوطنی اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ...
بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔ ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ایئر پورٹ پر بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئر لائن کے عملے کو پیٹ ڈالا۔ فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل رتیش کمار سنگھ کے تشدد سے عملے کے 4 ارکان زخمی ہوئے۔ بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔ ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ تشدد کرنے والے بھارتی فوجی افسر کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا...
یہ تقریبات نوجوانوں میں حب الوطنی اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیلم ویلی کے علاقے کیل میں معرکہ حق اور جشنِ آزادی 2025ء کی تقریبات کا شاندار آغاز ہو گیا، جس میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، معززینِ علاقہ اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ ابتدائی دن مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ان سرگرمیوں میں ایتھلیٹکس، کرکٹ، والی بال اور بیڈمنٹن شامل ہیں۔ یکم تا 14 اگست تک ویلی کے اسکولوں اور کالجوں میں تقریری مقابلے، کوئز، مصوری اور دیگر تخلیقی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اختتامی تقریب 13 اگست کو کیل میں ہو گی، جس میں پولو فائنل، پیراگلائیڈنگ اور انعامات کی تقسیم شامل...
وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک سے آن لائن منگوائی جانے والی اشیا اور ڈیجیٹل سروسز پر عائد 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس ختم کردیا ہے۔ اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ٹیکس میں چھوٹ کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے نافذالعمل ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ٹیکس اُن بین الاقوامی کمپنیوں کی مصنوعات اور سروسز پر عائد کیا گیا تھا جن کا پاکستان میں کوئی دفتر یا قانونی نمائندہ موجود نہیں ہے، ان میں نہ صرف اسٹریمنگ، سافٹ ویئر اور سبسکرپشن سروسز شامل تھیں بلکہ وہ تمام آن لائن خریداری بھی متاثر ہوتی تھی جو پاکستانی صارفین بیرونِ ملک پلیٹ فارمز سے کرتے ہیں،...
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سمّنی سے بھمبر آ رہے تھے کہ انہیں راستے سے حراست میں لیا گیا، ان کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر سمّنی سے بھمبر آ رہے تھے کہ انہیں راستے سے حراست میں لیا گیا، عبدالقیوم نیازی کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے 5 اگست کو دی گئی احتجاج کی کال کے باعث پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے بھی...
جشن آزادی کے سلسلے میں پنجاب بھر میں قومی پرچموں کی بہار آ گئی، گلیاں، بازار، چوک چوراہے اور راستے خوبصورتی سے سجا دیئے گئے، جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا، عوام کی بڑی تعداد جشن آزادی پر خوبصورت سجاوٹ دیکھنے سڑکوں پر نکل آئی، بچے جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔ 79ویں جشن آزادی کی تقریبات منانے کے دوسرے دن پنجاب میں تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر جشن آزادی کی رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جشن آزادی کے سلسلے میں پنجاب بھر میں قومی...
سری نگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے مبینہ طور پر اضافی سامان کی فیس ادائیگی کے لیے کہنے پر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ فضائی کمپنی کے چار ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے ایئر لائن کے عملے کے ایک فرد کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور دوسرے کو ٹوٹے ہوئے جبڑے سمیت شدید چوٹیں آئیں۔ ایئر لائن کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سری نگر سے دہلی جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز SG386 کے بورڈنگ گیٹ پر پیش آیا جہاں مسافر دو...
ترجمان کیسکو کے مطابق مسلح افراد نے گرڈ اسٹیشن میں اندھا دھند فائرنگ کی اور کنٹرول روم، ہائی پاور ٹرانسفارمر، سی ٹیز، کنزرویٹو ٹینک، ریڈیٹر ٹیوب، اے سی، ڈی سی پینل اور دیگر برقی آلات کو شدید نقصان پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شب 132 کے وی زرد غلام جان منگچر گرڈ اسٹیشن پر تقریباً 20 مسلح افراد نے حملہ کرکے عملے اور سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا لیا۔ مسلح افراد نے گرڈ اسٹیشن میں اندھا دھند فائرنگ کی اور کنٹرول روم، ہائی پاور ٹرانسفارمر، سی ٹیز، کنزرویٹو ٹینک، ریڈیٹر ٹیوب، اے سی، ڈی سی پینل اور دیگر برقی آلات کو شدید نقصان پہنچایا۔ ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے توڑ پھوڑ...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پارٹی کے اندر سے اختلافی آواز سامنے آگئیں۔ پارٹی رہنما مونس الٰہی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ جس نے عمران خان کو یہ مشورہ دیا ہے کہ ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، اُس نے بہت غلط مشورہ دیا ، ہمیں ہر سیٹ پر لڑنا چاہیے، اگر کسی نے دھاندلی کرنی ہے تو کرے، ہمیں مقابلہ کرنا چاہیے۔ آخری گیند تک لڑنا ہے، پیچھے نہیں ہٹنا۔ یاد رہے کہ عمران خان نے حالیہ بیان میں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے جو ممبران اسمبلی ناجائز...
کراچی: عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئر لینڈ پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم کلون ٹرف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں تین میچز کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے میچز 6، 8 اور 10 اگست کو شیڈول ہیں تاہم انٹرنیشنل سیریز کے میچز سے قبل مہمان ٹیم خود کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور مشقیں کرے گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم پیر کو آرام کرے گی اور منگل سے پریکٹس کا آغاز ہوگا۔ قبل ازیں 15 رکنی قومی ویمن اسکواڈ فاطمہ ثنا کی قیادت میں اتوار کو علی الصبح کراچی سے دوحا کے راستے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا، محمد وسیم ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا...
ایرانی فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا خطرہ بدستور برقرار ہے لیکن میزائل اور ڈرون بھی تیار ہیں۔ جنرل حاتمی نے کہا کہ اگر دشمن کا خطرہ صرف ایک فیصد بھی ہو، تو اسے سو فیصد سمجھا جانا چاہیے۔ ہمیں دشمن کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے اور ممکنہ خطرات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائل اور ڈرون طیارے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائیوں کے لیے پہلے کی طرح تیار ہیں۔ ایران نے ڈیڑھ ماہ قبل بھی اسرائیلی بمباری کے شروع ہونے کے بعد اسرائیل کے طول و عرض میں ڈرونز کے علاوہ بیلیسٹک میزائلوں سے سخت جواب دیا تھا۔ ایرانی جواب اسرائیلی اور اس کے سب اتحادیوں کے...
سٹی 42 : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کامیاب تھا، کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیں گے، سمندری اور زمینی راستوں کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان ایران بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ پاکستان سے تجارت 10ارب ڈالرتک لے جانا چاہتے ہیں، پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔ ایرانی صدر کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو ایران کے دورے کی دعوت دی گئی۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیلی...
—فائل فوٹو/جیو نیوز گریب سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ صدر پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو سماہنی سے حراست میں لیا گیا ہے۔سردار عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سےخطاب کے لیے پہنچے تھے۔ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔واضح رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021ء تا 14 اپریل 2022ء آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم رہ چکے ہیں۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو بھمبر کے علاقے سماہنی سے حراست میں لے لیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عبدالقیوم نیازی کو بھمبر کے علاقے سماہنی سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ احتجاجی ریلی سے خطاب کے لیے سماہنی پہنچے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالقیوم نیازی پر 11 سے زائد مقدمات درج ہیں اور انہیں میرپور منتقل کیا جا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2 دن قبل 9 مئی کے مقدمات میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ Post Views: 5
یو کرین کا روس کے آئل ڈپو پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی، قریبی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز کیف (سب نیوز)یو کرین کے ڈرون حملے میں روس کے بحیرہ اسود کے تفریحی مقام سوچی کے قریب بڑے آئل ڈپو میں آگ لگ گئی، سوچی کے قریبی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کر دی گئیں، روسی حکام نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراسنوڈار ریجن کے گورنر وینیامین کوندراتیو نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ ڈرون کا ملبہ ایندھن کے ایک ٹینک سے ٹکرایا، اور 127 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ادھر، یوکرین کے جنوبی شہر میکولائیف میں روسی میزائل حملے نے گھروں اور سول انفرااسٹرکچر کو...
بیجنگ : چین روس بحری مشترکہ مشق 2025 میں شریک چین اور روس کے بحری دستے فوجی بندرگاہ سے روس کی بندرگاہ ولادی ووستوک کے قریب سمندری علاقے کی جانب روانہ ہوئے، اس کے ساتھ ہی مشترکہ مشق کے بحری مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس سے قبل، چین اور روس کے مشترکہ کمانڈ ہیڈکوارٹر نے مشق کے منصوبے اور خاکے کے مطابق نقشے پر جنگی مشق کا خاکہ تیار کیا۔ تنظیمی ڈھانچے، فوجی دستوں کے درمیان ہم آہنگی جیسے اہم مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی ، مشق کے خاکوں اور حفاظتی منصوبوں کو بہتر بنایا گیا، نیز زیر آب حملہ و دفاع، آبدوزوں سے بچاؤ اور عملے...
روس کے مشرقی علاقے میں واقع کرشینینیکوو آتش فشاں 600 سال بعد اچانک پھٹ پڑا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کی ممکنہ وجہ گزشتہ ہفتے آنے والا طاقتور زلزلہ ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:2 گھنٹوں میں زلزلے کے 160 جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری یہ بات روسی سرکاری نیوز ایجنسی RIA نے ماہر آتش فشانیات اولگا گیرینا کے حوالے سے بتائی، جن کے مطابق یہ آتش فشاں آخری بار 1463ء کے آس پاس پھٹا تھا۔ حالیہ زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ بحرالکاہل کے دور دراز علاقوں، جیسے کہ فرانسیسی پولینیشیا اور چلی، تک سونامی کی وارننگ جاری کروا دی تھی۔ اس زلزلے کے بعد کامچاٹکا کے ایک اور فعال آتش فشاں کلیوچیفسکوی نے...
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اسلام آباد اور پنڈی کے علاوہ اٹک، صوابی اور ظفر وال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مانسہرہ، بٹگرام کوہستان، مری، جہلم، آزاد کشمیرکے بھی مختلف شہروں میں زلزلہ آیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔
نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)نیویارک شہر میں ہفتے کی رات اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک اچانک زلزلے نے نیو جرسی کو ہلا کر رکھ دیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق، زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی اور یہ رات 10:18 بجے ہسبروک ہائٹس، نیو جرسی میں زمین کے تقریباً چھ میل نیچے آیا۔ اگرچہ زلزلہ نسبتاً معمولی نوعیت کا تھا، لیکن اس کے جھٹکے نیویارک شہر کے کئی حصوں، خاص طور پر مین ہٹن اور برونکس تک محسوس کیے گئے۔ شہریوں نے لرزتے فرش اور کھڑکیوں کی جھنکار کی شکایات کیں۔ نیویارک ایمرجنسی مینجمنٹ (NYCEM) نے واقعے کے فوراً بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بیان میں خبردار کیا...
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ’اڑن طشتریوں‘ (UFOs) کے معاملے سے ’مکمل طور پر متاثر‘ اور ’متجسس‘ ہیں، اور اس سال وہ اس پراسرار معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا عزم رکھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ‘روتھ لیس پوڈکاسٹ’ کے ایک حالیہ پروگرام میں کہی۔ وینس نے کہا: ’میں UFOs کے پورے معاملے کا دیوانہ ہوں۔ آخر حقیقت میں کیا ہو رہا ہے؟ وہ ویڈیوز کیا تھیں؟ ہم کیا دیکھ رہے ہیں؟ میں ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا، مگر ابھی ہمیں ایوان اقتدار میں آئے صرف 6 ماہ ہوئے ہیں، ہم بہت مصروف تھے۔‘ پچھلے سال پراسرار ڈرونز کی بھرمار وینس غالباً گزشتہ سال کے آخر میں نیو جرسی...
سری نگر ایئرپورٹ پر اسپائس جیٹ( ایک نجی فضائی کمپنی) کے عملے پر ایک آرمی افسر کی مبینہ ’قاتلانہ حملے‘ کی خبر سامنے آئی ہے، جو مبینہ طور پر کیبن میں اضافی سامان لے جانے پر اضافی چارجز لینے پر مشتعل ہو گیا۔ اس واقعے میں 4 ایئرلائن ملازمین کو شدید چوٹیں آئیں، جن میں ایک کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور ایک کی جبڑے کی ہڈی ٹوٹنے کی اطلاع ہے۔ یہ بھی پڑھیے بھارتی ایئر لائن میں تھپڑ کھانے والا مسافر لاپتا ہونے کے بعد کہاں سے بازیاب ہوا؟ اسپائس جیٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے: ’ایک مسافر نے 26 جولائی 2025 کو سری نگر سے دہلی جانے والی پرواز SG-386 کے بورڈنگ...
---فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔آر پی او سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے چوکی پر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوا، جس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ بنوں حملہ: شہید ہونے والے 12 افراد میں سے 6 کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہےخلیل نواز نے کہا کہ دھماکے میں ان کی 4 بیٹیاں ،ایک بیٹا اور ایک بہو شہید ہوئے۔ پولیس کی جانب سے مؤثر اور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔آر پی او کا...
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی کا ایک اور ملزم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 2 ملزمان اویس اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملوث چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ لاہور: خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاکپولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ...
اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے دوطرفہ معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تجارتی، سرحدی اور باہمی اعتماد پر مبنی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان کی ایرانی وزیر برائے صنعت، کان کنی و تجارت محمد آتابک سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں یہ پیشرفت سامنے آئی۔ ملاقات ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دو روزہ سرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر ہوئی۔ اعلیٰ سطحی مذاکرات میں دونوں وزراء نے تجارت کے فروغ، سرحدی رکاوٹوں کے خاتمے اور ترجیحی شعبوں میں قابل بھروسہ تعاون کی نئی راہیں متعین کرنے پر زور دیا۔ ایرانی وزیر محمد آتابک نے پاکستان کی حکومت اور وزارت تجارت کے...
ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز فلوریڈا، ( شاہ خالد ) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ یہ میچ لاؤڈرہل، فلوریڈا میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا، جس میں آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے وائیڈز اور نو بالز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور...
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے آخری گیند پر چوکا مار کر پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 2 وکٹوں سے فتح دلائی اور 3 میچوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا ہولڈر نہ صرف 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے بلکہ انہوں نے اسی میچ میں 4 وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کے لیے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، جو اس سے قبل ڈوین براوو کے پاس تھا (78 وکٹیں)۔ ہولڈر کی اب مجموعی ٹی ٹوئنٹی وکٹیں 81 ہو گئی ہیں۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 133 رنز بنائے۔ حسن نواز...
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی شہریوں اور سیاسی تجزیہ کاروں نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے کہ داچھی گام میں ایک حالیہ فوجی کارروائی کے دوران 3 نوجوانوں کو پہلگام حملے میں ملوث ہونے پر مارا گیا۔ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک جعلی مقابلے کا نتیجہ ہے، جس میں بے گناہ نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مقامی لوگوں نے امیت شاہ کی جانب سے شہید نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دینے کی کوشش کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 3 کشمیری...
اسرائیل کی غزہ میں درندگی تھم نہ سکی اور تازہ ترین حملوں میں کم از کم 57 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں 35 افراد ایسے تھے جو امدادی مراکز پر خوراک کے لیے موجود تھے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ میں خوراک کے منتظر بھوکے فلسطینیوں پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ ادھر جرمنی نے بھی اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ غزہ میں امداد کی فراہمی میں معمولی بہتری آئی ہے، لیکن یہ اب بھی ’انتہائی ناکافی‘ ہے۔ جرمن حکومت کے ترجمان اسٹفن کورنیلیس نے اسرائیل کو امدادی رکاوٹوں کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ امن کی بحالی کے لیے فوری اور...
اکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اعلیٰ رہنماؤں بشمول چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو واضح الفاظ میں خبردار کر دیا گیا تھا کہ 9 مئی کو عسکری تنصیبات پر حملوں سے متعلق مقدمات میں ریاست کی جانب سے ’’کوئی سمجھوتہ، نرمی یا ڈیل نہیں ہوگی۔‘‘ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو حالیہ ملاقاتوں کے دوران یہ پیغام دیدیا گیا تھا کہ ادارہ ’’9 مئی کے واقعات نظر انداز کرنے یا دفاعی اداروں پر تشدد میں ملوث افراد کو معاف کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پی ٹی آئی قیادت کو واضح کر دیا گیا تھا کہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کا قانونی عمل بغیر کسی سیاسی سودے بازی کے...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ جڑواں شہروں کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے اٹک، صوابی، ظفر وال، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، مری، جہلم اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز اسلام آباد کے قریب روات سے جنوب مشرق کی جانب 15 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے جن کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے...
عمران خان نے ڈیل کی آفر لے جانے پر علی امین پر جوتی اٹھا لی تھی، سہیل وڑائچ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ملکی سیاست اور طاقت کے کھیل پر اہم انکشافات کیے ہیں۔ معروف اینکر پرسن منصور علی خان کو ایک خصوصی انٹرویو میں سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان کو 100 فیصد آفر دی گئی تھی ،آفر لانے پر گنڈا پور پر جوتی اُٹھائی گئی ،بشریٰ بی بی کی آمد عمران خان کی بڑی سیاسی غلطی بنی،علیمہ خان، عمران خان کا فیمیل ورژن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پی ٹی آئی طاقتور ہے، موجودہ حکومت چلتی رہے گیاور صدر آصف...
اسلام آباد(نیٹ نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ ‘ اٹک، صوابی اور ظفر وال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مانسہرہ، بٹگرام کوہستان، مری، جہلم، آزاد کشمیرکے بھی مختلف شہروں میں زلزلہ آیا۔زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا زلزلے کا مرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست ہوئی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 5 بجے فلوریڈا میں شروع ہوا۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے 38اسکور کیے کب کہ فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 19 رنز کےعوض 4 وکٹیں حاصل کیں، گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر...
ویب ڈیسک: جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے راولپنڈی ،اسلام آباد،چکوال، مری، اٹک، گوجرخان، ہری پور، کلرسیداں، تلہ گنگ، کالاباغ،راولا کوٹ اور کلرکہار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ مردان،چوآسیدن شاہ،مانسہرہ، بٹگرام، سوات، جہلم، آزادکشمیر، شانگلہ،اٹک ، صوابی، شانگلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور گھروں سے باہر نکل آئے۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔زیر زمین زلزلے کی گہرائی 10...
اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے اٹک اور صوابی میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے بارہ بج کر دس منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔
امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے ایک شہر میں جوہری ہتھیاروں کی ایک غیر فعال سائٹ سے تابکار بھِڑوں کا چھتہ ملنے سے کھلبلی مچ گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے شعبہ برائے توانائی کی جانب سے 27 جولائی کو جاری ہونے والی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ چھتے سے خارج ہونے والی تابکار شعاعوں کی شدت وفاق کی جانب سے تعین کردہ حد سے 10 گُنا زیادہ تھی۔ یہ چھتہ شہر آئکین کے قریب سیویناہ ریور سائٹ پر تین جولائی کو اس وقت سامنے آیا جب اہلکار معمول کی جانچ پڑتال کر رہے تھے۔ اس دوران ان کا سامنا لِکوئیڈ نیوکلیئر فضلے کو ذخیرہ کرنے والے ٹینک کے قریب ایک پوسٹ پر لگے...
اسلام آباد اور روالپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے کے اندر دوبارہ زمین لرز اٹھی ہے۔ پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق جڑواں شہروں میں 12 بج کر 10 منٹ پر زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز روات کے جنوب مشرق سے 15 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے باعث شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، ریسٹورنٹس سے باہر نکل کر کھلے مقامات پر آگئے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2025ء) مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت، خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے کئی اضلاع میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات (مینگورہ)،...
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں راولپنڈی اسلام آباد زلزلہ
اسلام آباد میں شدید زلزلے کے جھٹکے آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
یوکرینی ڈرون حملوں کے نتیجے میں روس کے مغربی علاقوں میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ روس کے مرکزی حصے میں واقع ایک آئل ریفائنری میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔ پینزا کے گورنر اولیگ میلنیچینکو کے مطابق ایک انٹرپرائز پر حملے کے دوران ایک خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ سامارا ریجن میں ایک گھر پر ڈرون کے ملبے کے گرنے سے آگ لگی جس میں ایک معمر شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ روستوف علاقے میں ایک صنعتی تنصیب پر ڈرون حملے کے بعد ایک عمارت میں آگ لگنے سے وہاں تعینات ایک گارڈ ہلاک ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ نے روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے 10 سے...
ذرائع کے مطابق پاکستانی نوجوان 2 ہفتے قبل روس کے بزنس ویزہ پر ماسکو پہنچا جہاں سے وہ بیلاروس روانہ ہوا اور وہاں سے غیرقانونی طور پر پولینڈ کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی تاہم ایک ہفتہ قبل وہ پولینڈ بارڈر پر گرفت میں آیا اور مبینہ طور پر بارڈر پولیس کے شدید تشدد کا نشانہ بنا جس کے نتیجے میں وہ بیلاروس کے جنگلات میں دم توڑ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مستقبل کے سہانے خواب آنکھوں میں سجائے بیلاروس کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرنے والا ایک اور پاکستانی نوجوان مبینہ طور پر پولینڈ بارڈر پر پولیس کے تشدد سے جان کی بازی ہار گیا۔ افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 26 سالہ خالد...
شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کی مجالس عاملہ کے اجلاسوں میں وفاقی حکومت سے ہونے والے مذاکرات، تعطل سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا، اسی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین حالیہ صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کی مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کرلئے گئے، مجلس وحدت المسلمین کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا۔ مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے راجا ناصر عباس جعفری صدارت کریں گے جب کہ شیعہ علماء کونسل مرکزی مجلس عاملہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی...
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ 7 مئی کی رات کو پاکستان ایئر فورس کے ریڈار پر بھارتی طیارے نمودار ہوئے، ریڈار سگنل ملتے ہی ایئر چیف مارشل نے جے 10 سی اڑانے کا حکم دیا، ایئر چیف مارشل نے رافیل کو نشانہ بنانے کے خصوصی احکامات جاری کیے، وہ کئی روز سے کنٹرول روم میں سوتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے کیسے گرائے، برطانوی خبر رساں ادارے نے نئی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات کردیے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی پائلٹ سمجھ رہے تھے کہ وہ پاکستان کے پی ایل 15 میزائلوں کی رینج سے دور ہیں، جے 10 سی نے 200 کلو میٹر دور سے رافیل طیاروں کو نشانہ بنایا، پاکستان نے بھارتی ریڈار جام کیے...
اسرائیل کے آرمی چیف نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں بغیر کسی وقفے کے جاری رہیں گی۔ یہ دھمکی انھوں نے غزہ کے اندر ایک کمانڈ سینٹر میں افسروں سے خطاب کے دوران دی جس کی فوٹیج اسرائیلی فوج نے جاری کی ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف جنرل زامیر نے کہا کہ میں اندازہ لگا رہا ہوں کہ آنے والے دنوں میں ہمیں یہ معلوم ہو جائے گا کہ آیا ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں یا نہیں۔ اگر نہیں، تو لڑائی بغیر رکے جاری رہے گی۔ جنرل زامیر نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور قحط پھیلنے کے الزامات کو جھوٹ، سازش اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔ الٹا چور کوتوال...
غزہ: بھوک نے مزید 12 افراد کی جان لے لی، اسرائیلی حملوں میں 100سے زائد فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث بھوک کا شکار 12 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، صیہونی افواج کی بمباری میں 1 سو 6 فلسطینی شہید اور 5 سے 54 افراد شہید ہوگئے۔میڈیا کے مطابق جنگ کے ساتھ ساتھ غزہ میں انسانی المیہ بھی شدت اختیار کرنے لگا، بھوک اور افلاس کا شکار مزید 39 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔غذائی قلت سے اب تک 93 بچوں سمیت 169 افراد شہید ہو چکے ہیں، خان یونس میں اسرائیلی بمباری میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید ہوگئے۔ غزہ کے...
جب فائر بریگیڈ پہنچی تو لفٹ اور مقدمات کا ریکارڈ جل چکا تھا، آگ نے سٹی کورٹ کے ایف بلاک کی بلڈنگ کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سٹی کورٹ کراچی میں گزشتہ رات لگنے والی آگ سے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی لفٹ اور سینکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل گیا۔ عدالتی عملے کے مطابق شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے فوٹو اسٹیٹ مشین جل گئی، آگ لگنے سے دوسری منزل پر رکھا پولیس ریکارڈ بھی جل گیا۔ عملے کا کہنا ہے کہ پولیس نے ضلع ایسٹ کی عدالتوں کا ریکارڈ لفٹ کے قریب رکھا تھا، سٹی کورٹ کے ایف اور جی بلاک بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ عدالتی عملے نے کہا کہ آگ گزشتہ رات دو سے ڈھائی بجے کے درمیان...
کیا پی ٹی آئی کے 2 اراکین اسمبلی سینیٹ انتخابات کے دوران ووٹ باہر لے جاتے ہوئے پکڑے گئے؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی درمیان میں کود پڑے، منت ترلے کرکے اراکین اسمبلی کی جان خلاصی کرائی گئی۔ یہ اصل کہانی ہے کیا؟ جانیے لحاظ علی اس وی لاگ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اراکین اسمبلی پکڑے گئے پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات علی امین گنڈاپور لحاظ علی وزیراعلی ووٹ وی نیوز
شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا’یورپی زلزلہ پیما مرکز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات (مینگورہ)، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سب پر بازی لے گیا، ایک ہی مہینے میں 14 ارب روپے سے زائد رقم 19 ہزار 677 خاندانوں میں تقسیم کا ریکارڈ بنا دیا۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق اب تک 72 ارب روپے بلاسود قرضوں کی مد میں 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو دیئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 8 ہزار 400 گھر مکمل ،51 ہزار سے زائد ابھی زیر تعمیر ہیں، ماہ جولائی میں 3 ہزار 215 گھر مکمل، ہزاروں افراد اپنے گھروں میں منتقل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز اس منصوبے سے مستفید ہونیوالے افراد کی تعداد میں اضافے سے مریم نواز کو دعائیں مل رہی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) وزیر اطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قاسم اور سلمان غیر اگر انتشار پھیلانے آتے ہیں تو اسکی اجازت نہیں ملے گی ، اگر غیر ملکی بچوں نے ہی تحریک چلانی ہے تو یہاں موجود پی ٹی آئی قیادت کو شرم ضرور آنی چاہیے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ علیمہ خانم کو بھی اپنے بھائی کی طرح تسلسل سے جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، کبھی کہتی قاسم و سلمان پاکستان آرہے کبھی کہتی نہیں آرہے، کبھی کہتی انکو والدہ نے اجازت نہیں دی کبھی کہتی انکو ویزہ نہیں مل رہا۔وہ جن کے بچے ہیں پہلے ان سے پوچھ لیں وہ آنے کی...