جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سینئر وکیل سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، اگر کشمیر کی جدجہد پر امن ہوتی تو شاید مسئلہ کشمیر اب تک حل ہوچکا ہوتا، لڑکر مسائل حل کرنا ملک خطے اور دنیا کے حق میں نہیں، کشمیرکی جدوجہد پر امن ہونی چاہیے، تشدد کا راستہ کہیں سے بھی نہیں ہونا چاہیے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بے شک مذاکرات سو دفعہ ناکام ہوجائیں، ہمیں بات چیت کرنا پڑے گی، آخر کار پرامن اور جمہوری طریقوں سے آپ کشمیر کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں، طاقت کے بل بوتے پر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، ہر مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلتا ہے۔
ان کاکہناتھاکہ دنیا میں ہماری حیثیت اس وقت ایک عالمی فقیر کی ہے، ہمیں قومی غیرت بحال کرنا ہوگی، پھر ہمارا عالمی کردار بھی درست ہوسکے گا، ہمیں اپنے ملک میں جمہوری سوچ کو پنپنے دینا ہوگا، بصورت دیگر آپ کی دنیا کے معاشروں میں عزت نہیں ہوگی۔
جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ہم 8 فروری کے الیکشن کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں، ہم پورے الیکشن کو ہی غلط سمجھتے ہیں، ہم پورے ملک میں نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں، پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے، انہیں ایکشن لینا ہوگا۔
اس موقع پر  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ 4 اگست کو بانی پی ٹی آئی امریکا سے آئے اور کہا کہ ورلڈ کپ فتح کرلیا، 5 اگست کو بھارت نے کشمیرپر قبضہ کرلیا، مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات کی طرف آنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط آخری نہیں ہے، اس کے بعد جو خط آئے گا وہ آخری ہوگا، وہ 9 مئی کے حوالے سے معافی نامے کا خط ہوگا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم پر سب جماعتیں آن بورڈ تھیں، پیکا ایکٹ پر بھی سب ساتھ تھے، صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اس بل میں ترامیم ہوسکتی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما اور رکن قومی اسمبلی عمیر نیازی نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام کے ساتھ ہے، چین نے پاکستان سے منہ پھیر لیا ہے، چین سے تعلقات بحال کرنے کیلئے صدر زرداری کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے بیک ڈور رابطے کے قائل نہیں ، ایسا کرنا ہوتا تو عمران خان جیل میں نہیں ہوتے وہ بھی 50 روپے کا اسٹام پیپر دے کر باہر چلے جاتے، 26 نومبرکے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بن جائے تو ساری چیزیں سامنے آجائیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مسئلہ کشمیر نے کہا کہ

پڑھیں:

پہلگام حملے کا الزام بے بنیاد، بھارت جھوٹ پھیلا رہا ہے: مرتضیٰ وہاب

کراچی (نیوز ڈیسک) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلگام حملے کا الزام بے بنیاد ہے، بھارت جھوٹ پھیلا رہا ہے۔

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگی، بھارت جھوٹے الزامات سے عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے، پاکستان امن کا داعی ہے اور بھارت اشتعال انگیز، بھارت کشمیر میں مظالم چھپانے کے لئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دے رہا ہے، عالمی برادری بھارتی الزامات کا نوٹس لے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کشمیر میں دہشت گرد بننے کے بعد اب آبی دہشت گرد بننا چاہتا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارجیت ہوئی تو افواج پاکستان اس کا بھرپور جواب دیگی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • آئندہ جنگیں شاید پانی کے مسئلے پر ہوں،اسحاق ڈار
  • پہلگام حملے کا الزام بے بنیاد، بھارت جھوٹ پھیلا رہا ہے: مرتضیٰ وہاب
  • بھارت اس وقت آبی جارحیت پر اترا ہوا ہے، مشعال ملک
  • شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ،بہتر ہوتا شواہد  پیش  کئے جاتے، سعد رفیق
  • ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
  • بھارت اس ریجن کے اندر ایک غنڈے کی طرح برتاؤ کرتا ہے
  • بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث واہگہ اور اٹاری بارڈر پہلے کتنی بار بند ہوچکا ہے؟
  • پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں مگر پارلیمنٹ میں تعاون کرینگے: کامران مرتضیٰ
  • مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جس سے دو کروڑ انسانوں کا مستقبل وابستہ ہے
  • اعظم سواتی کے اعتراف کے بعد پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد ممکن نہیں رہا، کامران مرتضیٰ