یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور کے علاقے مصری شاہ میں پولیس نے یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مصری شاہ سے یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے اوباش کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
اوباش ملزم موبائل میسجز اور یونیورسٹی جاتے ہوئے لڑکی کو تنگ اور آوازیں کستا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ مصری شاہ کے مطابق لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی کی بروقت کاروائی پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دی اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو ہراساں کرنے مصری شاہ
پڑھیں:
جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافر گرفتار
ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے دو افراد ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے پر گرفتار کرلیے گئے۔
امیگریشن حکام کے مطابق دونوں افراد ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے۔
امیگریشن حکام کا بتانا ہے کہ دونوں مسافروں کے ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے، جبکہ مسافر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کبھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نہیں گئے۔
ملزمان نے ڈرائیونگ لائسنس ایجنٹ کے ذریعے 6 سے ساڑھے 7 لاکھ روپے میں حاصل کیے، دونوں مسافروں کو گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔