عمران خان کو جیل میں رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے، فیصل چودھری
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت نیچے گری اور دہشتگردی بڑھی، بانی پی ٹی آئی کے پاس ڈیل کا آپشن ہمیشہ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے بنی گالہ جانے سے بالکل انکار کیا۔ وکیل تحریک انصاف نے مزید کہا کہ القادرٹرسٹ کیس کا مذاکرات سے کوئی لینا دینا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وکیل تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے عمران خان کو جیل میں رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024ء کو نواز شریف اپنا سیاسی کردار ادا کرتے، انہوں نے جنرل الیکشن میں سیاسی کردار ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے فارم 47 کی حکومت کو لینا مناسب سمجھا، جس کے بعد سیاسی عدم استحکام کا آغاز ہوا۔
فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت نیچے گری اور دہشتگردی بڑھی، بانی پی ٹی آئی کے پاس ڈیل کا آپشن ہمیشہ رہا ہے، عمران خان نے بنی گالہ جانے سے بالکل انکار کیا۔ وکیل تحریک انصاف نے مزید کہا کہ القادرٹرسٹ کیس کا مذاکرات سے کوئی لینا دینا نہیں، ڈیل اور ڈھیل کی آپشن بانی پی ٹی آئی کے پاس شروع سے موجود ہے، عمران خان کو جیل میں رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری
پڑھیں:
10 ارب ہرجانے کا کیس، شہباز شریف پر بانی کے وکیل کی جرح مکمل
وزیراعظم شہباز شریف ۔ فوٹو فائلوزیراعظم شہباز شریف پر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جرح مکمل ہوگئی۔
شہباز شریف آج لاہور کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئےاور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان بالکل بھی سیاسی نہیں ہے بلکہ ہتک عزت کی تھی۔
وزیراعظم نے سماعت کے آخر میں کہا کہ جج صاحب اگر اُن سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔
کیس کی مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔