بھیک مانگنے کیلیے سعودیہ جانے والا مسافرکراچی ائرپورٹ سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی(نمائندہ جسارت)ملک کے ہوائی اڈوں پرمسافروں کی اسکریننگ جاری ہے، ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسافرکی گداگری کی غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل پرتعینات عملے نے کارروائی کے دوران گداگری کے غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی اور تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جس کو اس سے قبل گداگری میں ملوث ہونے پرسعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا، ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا گیا۔ڈائریکٹرکراچی زون کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرمسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے،گداگری میں ملوث عناصرکیخلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے،مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان اوران کے سہولت کاروں سے ا ٓہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: دسویں جماعت کی مغوی طالبہ بازیاب، ملزم گرفتار
کراچی:سائٹ اے انویسٹی گیشن پولیس نے دسویں جماعت کی مغوی طالبہ کو بازیاب کرا کے ملزم کو گرفتارکر لیا۔
ترجمان ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق 17 سالہ میٹرک کی طالبہ پٹھان کالونی میں اسکول جاتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی، لڑکی کے اغواء کا مقدمہ 7 اکتوبر کو تھانہ سائٹ اے میں نامزد ملزم حیات اللہ کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مغویہ جویریہ کو بحفاظت بازیاب کر کے ملزم حیات اللہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔