8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہواتھا، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اگر درست بات نہ مانی تو پارٹی صدارت چھوڑ دوں گا،میں سیاسی کارکن ہوں سیاسی نوکر نہیں، غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہہ سکتا ہوں،مردان میںپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں۔ایک ہاتھ بڑھایا جائے تو دو ہاتھ بڑھائیں گے۔چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے۔ سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے۔ ہر کارکن کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچائوں گا۔ مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں۔ میری کوشش ہوگی کہ آپس کے اختلافات کو ختم کرواسکوں۔8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہواتھا۔ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا۔انہوں نے کہا تمام ادارے ہمارے اپنے ہیں ان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جو ہم اب بھگت رہے ہیں۔ ہم اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنا چاہتے ہیں۔میری خواہش ہے کہ پاکستانی ادارے مضبوط ہوں کیونکہ ادارے جب مضبوط ہوں گے تو پاکستان بھی مضبوط ہوگا۔ جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ جو آج ہم پر ہنس رہے ہیں،کل انہیں بھی اس کا سامنا کرنا پڑے گا،لاشیں اور زخمی ہم نے اٹھائے پھر بھی مطالبہ کرتے ہیں عدالتی تحقیقات کی جائیں۔تاریخ کی پہلی حکومت ہے جنہیں زبردستی حکومت دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آج عدالتی آرڈر کی توہین ہو رہی ہے کل ہر ادارے کی توہین ہوگی، علیمہ خان
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی، کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف صاحب سے بات کروں گی، چیف جسٹس ہمیں انصاف دلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوف ہے اور عدالتی حکامات پر بالکل بھی عمل نہیں ہو رہا، اگر آج اسی طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا اسی لیے ہم محروم بیٹھے ہیں توہین عدالت کی سزا ہے کہ چھ ماہ کے لیے جیل جانا پڑتا ہے۔
Post Views: 1