WE News:
2025-07-22@19:09:46 GMT

عازمین حج کے لیے خوشخبری، حج پیکجز میں مزید کمی کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

عازمین حج کے لیے خوشخبری، حج پیکجز میں مزید کمی کا اعلان

وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے ’طویل اور مختصر‘ دورانیے کے پیکجز کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ کمی سعودی عرب میں کیے گئے معاہدوں کی وجہ سے ہوئی ہے، جس سے ہوٹل اور رہائش کے اخراجات میں قابلِ ذکر بچت ہوئی ہے۔

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ 40 دنوں پر محیط طویل دورانیے کے حج پیکیج کے اخراجات میں مزید 25 ہزار جبکہ 25 دنوں پر محیط مختصر دورانیے کے حج پیکیج میں مزید 50 ہزار روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل 29 جنوری 2025 کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں طویل دورانیے کے حج پیکج کی فی کس قیمت 10 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ مختصر دورانیے کے پیکج کی قیمت 11 لاکھ 50 ہزار روپے طے کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: گزشتہ سال حج کرنے والے عازمین کو کتنی رقم واپس ملے گی؟

نئے اعلان کے بعد طویل دورانیے کے حج پیکج کی کل قیمت فی کس 10 لاکھ 50 ہزار جبکہ مختصر دورانیے کے حج پیکج کی کل قیمت 11 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ سعودی عرب نے 2025 میں پاکستان کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا کوٹہ مختص کیا ہے جنہیں سرکاری اور نجی اسکیموں میں برابر تقسیم کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کے مطابق طویل دورانیے کے حج پیکیج میں تیسری قسط 4 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ 25 دنوں پر محیط حج پیکیج کی تیسری قسط 5 لاکھ روپے ادا کرنا ہوگی۔ تیسری قسط نامزد بینکوں میں 6 فروری تا 14 فروری جمع کروانا لازم ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ، کیا نئی سہولیات ملیں گی؟

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے دستخط کیے۔ رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ دونوں جانب سے پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگا حج کرنے والوں کے نام ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور نرخ بھی کم ہوں گے۔ سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر حج پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔

ہر عازم حج کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیگ ملے گا جس میں پاکستانی پرچم، شناخت کے لیے کیو آر کوڈ اور متعلقہ معلومات ہوں گی۔ خصوصی موبائل ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات ان کے موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی۔ عازمین اپنے حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، فلائٹ کی معلومات، سعودی عرب میں اپنی رہائش، ادائیگی اور دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشنز سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حج حج 2025 حج 2025 تربیتی سیشن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حج 2025 تربیتی سیشن ہزار روپے حج پیکیج پیکج کی حج پیکج گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

سیلاب کا خدشہ، تربیلا ڈیم میں پانی کا ریلہ داخل ہونے کا الرٹ جاری

پشاور:

تربیلا ڈیم میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے ڈیم کے پانی کا ریلہ داخل ہونے کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

تربیلا ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں بڑے ریلے کے داخلے کی صورت میں پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک کر دیا جائے گا۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے جبکہ اخراج 3 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کے 17 بجلی کے پیداواری یونٹس سے 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بھر کے کالجوں میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلوں کا مرحلہ مکمل
  • سیلاب کا خدشہ، تربیلا ڈیم میں پانی کا ریلہ داخل ہونے کا الرٹ جاری
  • آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025؛ ترجمان پاک فوج کی طلباء سے خصوصی گفتگو
  • تربیلا ڈیم میں ہائی الرٹ، بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ
  • بھارت میں مذہبی پابندیاں
  • چین سے آنے والی الیکٹرک گاڑیاں تقسیم ہوں گی ، وزیر اعظم
  •  بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا ڈیم پر الرٹ جاری، ایمرجنسی نافذ
  • لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی بند
  • سیریز بچانے کا آخری موقع، پاکستان دوسرے ٹی20 میں آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا
  • کریانہ ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان