گوادر ،جماعت اسلامی خواتین نے یوم یکجہتی کشمیر منایا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
گوادر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین گوادر کے زہر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔اس موقع پر خواتین کی ایک بڑے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جلسے سے حلقہ خواتین کی ناظمہ و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جبر و بربریت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس وقت پوری دنیا بھارت کی کشمیریوں پر ہونے والی ظلم و زیادتیوں سے واقف ہے۔ ہندو سیکولر ازم کی آڑ میں اسلام کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں جبکہ معصوم و بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی پالیسیوں کے مطابق حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے وہ حق بھارت کو دینی پڑے گی۔ مقررین نے پوری امت مسلمہ سے اپیل کی کہ کشمیریوں کی ہر طرح سیاسی و اخلاقی امداد جاری رکھیں اس موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اعادہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، 21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔