کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری 2025ء ) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کردی۔ ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی خبریں زیر گردش رہی ہیں تاہم اب اداکارہ نے ان پر خاموشی توڑتے ہوئے نکاح کی تصدیق کی ہے، اس حوالے سے ماورا نے انسٹاگرام پر بتایا کہ انہوں نے نکاح کرلیا ہے، اپنی اور امیر گیلانی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’بالاخر اس ہنگامے کے دوران میں نے تمھیں حاصل کرلیا‘ اسی کے ساتھ ماورا حسین نے ہیش ٹیگ #MawraAmeerHoGayi بھی استعمال کیا، انہوں نے اس پوسٹ میں 5 فروری کی تاریخ درج کرتے ہوئے بسم اللہ بھی لکھا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے ازدواجی سفر کا آغاز 5 فروری سے ہی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

                                         یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ شوبز اداکارہ ماورا حسین اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں، تاہم ماورا کی جانب سے نکاح کا باضابطہ اعلان ہونے پر ان خبروں کے سچ ہونے کی تصدیق ہوگئی اور دونوں کے مداحوں نے دونوں کی نئی زندگی کی شروعات کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔                                   

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امیر گیلانی ماورا حسین کی تصدیق

پڑھیں:

چین پاکستان کو سب سے بڑا ہتھیار فراہم کرنیوالا ملک ہے، محمّد مہدی 

واشنگٹن میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب میں عالمی امور کے ماہر کا کہنا تھا کہ سی پیک اربوں ڈالر کا منصوبہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں "سیاسی وجوہات" کی وجہ سے سست پڑ گیا تھا، یہ منصوبہ ختم نہیں ہوا، بلکہ سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔ چین اب تک اس منصوبے میں 26 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین محمد مہدی نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کی دفاعی ضروریات کا 80 فیصد سے زیادہ فوجی ہارڈ ویئر فراہم کرتا ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی امریکن نیشنل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کو کوئی فوجی سامان فراہم نہیں کیا۔ اس تقریب کا اہتمام ان کے اعزاز میں PANI کے چیئرمین سینئر صحافی و پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ممتاز رہنما فیض رحمان نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کا چینی ہتھیاروں پر انحصار میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کا ذکر کیا کہ گزشتہ پانچ سال میں پاکستان کی اسلحہ کی درآمدات کا 80 فیصد سے زیادہ چین سے آیا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جو بہت اہم منصوبہ ہے، کے بارے میں محمّد مہدی نے افسوس کا اظہار کیا کہ یہ اربوں ڈالر کا منصوبہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں "سیاسی وجوہات" کی وجہ سے سست پڑ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح رہنا چاہئے کہ یہ  منصوبہ ختم نہیں ہوا، بلکہ سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔ چین اب تک اس منصوبے میں 26 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی کے خدشات بھی ایک بڑا چیلنج ہیں، مگر پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج کی قیادت اس چیلنج سے نبٹنے کیلئے پر عزم ہیں۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ چین اور پاکستان کی انتہائی قربت کے باوجود پاکستان میں کچھ حلقوں میں اب بھی تحفظات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان کی ثقافت، روایات اور تاریخ مغرب کیساتھ زیادہ مطابقت رکھتی ہے۔ انہوں نے شرکا سے ذکر کیاکہ امریکی اسکالرز، صحافیوں اور پالیسی سازوں سے ان کی ملاقات واشنگٹن میں ہوئی اور ان تمام نے چین اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں تجسس کا اظہار کیا۔اپنے استقبالیہ کلمات میں فیض رحمان نے اقوام کے درمیان مکالمے اور گفت و شنید کی اہمیت پر زور دیا۔ ظہرانے میں مواحد شاہ، ڈاکٹر حسن عباس، فوزیہ قصوری، دانیال قصوری، سابق سینیٹر ڈاکٹر اکبر خواجہ، افشاں خواجہ و دیگر بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کئی ماہ کی افواہوں کے بعد کترینہ کیف نے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی
  • پاکستان کو بھارت و اسرائیل سے لاحق خدشات کے پیش نظر چوکنا رہنا ہوگا، مشاہد حسین
  • سینئر صحافی امتیاز میر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ناصرشاہ
  • برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنا خوش آئند ،تاہم غزہ میں جنگ بندی بنیاد اہمیت کی حامل ہے،حافظ نعیم الرحمن
  • پاکستان اور چین کے لازوال اور برادرانہ تعلقات قابلِ فخر ہیں  ، یوسف رضا گیلانی
  • یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، تجارت، تعلیم، دفاع اور ماحولیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
  • چین پاکستان کو سب سے بڑا ہتھیار فراہم کرنیوالا ملک ہے، محمّد مہدی 
  • میرا سیٹھی نے دو برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
  • راجہ بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی
  • حکمران اپنی ناکامیوں کو تسلیم کریں اور نظام میں بہتری لائیں، حافظ نعیم