پشاور:

خیبر پختونخوا میں کرک کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملے میں 3 اہل کار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ خرم تحصیل بانڈہ داؤد شاہ بہادر خیل چوکی پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں تین پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری اور ریسکیو اداروں کو موقع پر طلب کرکے کارروائی شروع کی گئی۔

مقامی افراد کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں  اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری تھا۔  واقعے کے بعد آئی جی پختونخوا ذوالفقار حمید کرک پہنچے اور انہوں نے تفصیلات معلوم   کرتے ہوئے مزید احکامات جاری کیے۔

حملہ آوروں نے پولیس چوکی  کو نشانہ بنانے کے لیے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ حملے میں شہید اہل کاروں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ بعد ازاں پولیس اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید بھی شریک تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو  خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا۔ خیبرپختونخوا پولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کے پی پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے۔ کے پی کے پولیس کے بہادر سپوتوں نے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے۔ 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مذمت
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی حملے میں 3پولیس اہلکاروں  کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہدء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بھر پور معاونت کی جائے گی۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں پولیس چوکی خیبر پختونخوا پولیس اہل چوکی پر

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • ٹانک ،چیک پوسٹ پر حملہ ، 12 فوجیوں سمیت 15 شہید،12 خوارجی ہلاک
  • ٹانک: پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا بزدلانہ حملہ، 15 بہادر جوان شہید، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی