کیا دیگر قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی کی طرح دیسی مرغوں کی سہولت دستیاب ہے؟ گورنر کے پی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی پولیس کو وہ اسلحہ نہیں مل رہا جس سے وہ دہشت گردی کےخلاف لڑ سکیں۔
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست ہر میدان میں کریں گے مگر امن و امان پر وفاق اور صوبے کو ایک پیج پر آنا ہو گا، امن کے لیے ہم نے پہلے بھی جرگہ کیا، امن پر سیاست نہیں کی، میری بھی ترجیح امن ہے جس کے لیے ہر ایک کے پاس جانے کو تیار ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے کے پی حکومت کو ضم اضلاع کے ملنے والے فنڈز خرچ نہیں ہو رہے، وزیرِ اعلیٰ کو چاہیے تھا کہ وہ اسلام آباد کے بجائے پشاور میں اے پی سی بلاتے، صوبائی اسمبلی میں اِن کیمرہ اجلاس امن و امان پر ہونا چاہیے۔
گورنر کے پی نے بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے لکھے گئے خط کے حوالے سے کہا ہے کہ خط صرف این آر او کے لیے لکھا گیا ہے جو کہ ابھی تک کبوتر نے نہیں پہنچایا۔
انہوں نے سوال کیا کہ جب بانیٔ پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو پشاور میں کوئی احتجاج کے لیے نکلا؟ کیا جیلوں میں دیگر قیدیوں کو بانیٔ پی ٹی آئی کی طرح ہیلتھ اور دیسی مرغوں کی سہولت دستیاب ہے؟
رہنما پی پی پی نے کہا کہ 8 فروری کےبعد صوبے کی کابینہ میں تبدیلی پی ٹی آئی کا معاملہ ہے، اب دیکھنا ہے کہ صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں؟
فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امن و امان سے متعلق آرمی چیف نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے، ہم نے افغانستان کو واضح پیغام دیا ہے کہ ان کی سر زمین استعمال ہو رہی ہے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی شہادتیں اسی وجہ سے ہو رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کہا ہے کہ کے لیے
پڑھیں:
کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان
ویب ڈیسک : شہرِ قائد کے عوام کی سہولت کیلئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کر دیا، نادرا کی جانب سے کراچی میں مارچ 2026 تک تین نئے میگا سینٹرز کھولے جائیں گے۔
یہ اعلان اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سندھ عامر علی خان نے کراچی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ عامر علی خان نے بتایا کہ نئے میگا سینٹرز گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں، نادرا نے ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ نادرا عوام کی سہولت کیلیے اقدامات کر رہا ہے اور اب شہری اپنے موبائل فونز کے ذریعے اس کی زیادہ تر خدمات حاصل کر سکتے ہیں، پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے مختلف سہولیات حاصل کر سکتے ہیں جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔
ڈائریکٹر جنرل سندھ کے مطابق طلبہ اور نوجوان نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔