چیمپئنز ٹرافی: شعیب اختر نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔ شعیب اختر کے مطابق پاکستان، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم میچورٹی کا مظاہرہ کرے گی تو سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، افغانستان کے بیٹر میں تحمل آگیا تو حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔ سابق سپیڈ سٹار کا کہنا تھا کہ امید ہے 23 فروری کو پاکستان بھارت کو شکست دے گا، پاکستان اور بھارت کو تو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلنا چاہیے، پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دے دی تو آدھا ٹورنامنٹ جیت لے گا۔ شعیب اختر نے مزید کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر پی سی بی کو مبارک دیتا ہوں، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں، ٹیم سلیکشن پر اب سوال نہ اٹھائیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سکھر : خواجہ سرائوں کی ٹیموں کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچ کا انعقاد
سکھر جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ایک روزہ کرکٹ میج کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواجہ سراؤں نے حصہ لے کر خوب چھکے چوکے لگائے۔اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں خواجہ سراؤں کی 2 ٹیموں گولڈن کوئن سکھر اور سلور کوئن خیر پور کے مابین شان دار کرکٹ میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔کرکٹ مقابلے میں گولڈن کوئن نے سلور کوئن کی 3 وکٹیں حاصل کیں، گولڈن کوئن سکھر کے کھلاڑی نومی 27 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے، میچ جیتا سلور کوئن خیرپور نے۔ کرکٹ میچ کے اختتام پر جواجہ سراؤں کی دونوں ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا بھی مقابلہ ہوا، جس میں گولڈن کوئن فاتح رہی۔