نجکاری کے عمل میں کسی قسم کا تعطل ناقابل قبول ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے، نجکاری کے عمل میں کسی قسم کا تعطل ناقابل قبول ہے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید ضیاع کی اجازت نہیں دوں گا۔
عمران خان نے کوئی خط تحریر نہیں کیا، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا انکشاف
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کے عمل کی نگرانی کے لیے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متعین کردہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو شفافیت پر سمجھوتا کیے بغیر تیز کیا جائے، نجکاری عمل میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وکلا کی خدمات لی جائیں۔
شہباز شریف نے کہاکہ ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے، نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں کیا جائے گا۔
لیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا
انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے، بروقت ضروری اصلاحات سے معیشت کی بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اداروں کی نجکاری شہباز شریف نے نجکاری کے عمل کے لیے نے کہا
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی آذر بائیجان کے دورے کے دوران ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات ہوئی اور اس دوران چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور آذربائیجان کے صدر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے اور مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مشترکہ خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ترکیے کے ایک وزارتی وفد کا جلد پاکستان کا دورہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاک ترکیے دوستی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہیں۔