مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 فروری 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دیدی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئراور فور تھ ا یئرکیلئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دی جبکہ پنجاب میں طلبہ کیلئے لیپ ٹاپس کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر دی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقدہوا جس میں ہائر ایجوکیشن سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کیلئے کم از کم 65 فیصد اہلیت مقرر کی گئی ہے جبکہ دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کردی۔(جاری ہے)
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا ہ سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں۔
میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے اس کی فیس ہم دیں گے۔ میںماں کی طرح سوچتی ہوں ہربچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔میری خواہش ہے کہ ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے۔ دوسروں صوبوں کے طلبہ کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا پنجاب کے طلبہ کا ہے ۔ہونہار سکالر شپ کیلئے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے مقرر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کر دی گئی ہے جب کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں داخلہ لے فیس ہم دیں گے۔ہم ہر بچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔ طلبہ کیلئے کسی بھی سکیم میں فنڈز کی فراہمی رکاوٹ نہیں بننے دی جائے گی۔ ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔میرا دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے۔ تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صوبوں کے طلبہ کیلئے دیگر صوبوں کے طلبہ ہونہار سکالر شپ مریم نواز لیپ ٹاپ ہر بچے
پڑھیں:
مریم نواز کا ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کا دورہ ، ڈپٹی کمشنر کو چارج چھوڑنے کا حکم
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاکپتن کا دورہ کیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ادویات ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کے بعد باہر سے دوا منگوائی جا رہی تھی۔
پاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کر لیں۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ایم ایس اور دیگر ذمے داروں نے حقائق پر پردہ پوشی کی کوشش کی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ سے 100 روپے پارکنگ فیس لینے کی بھی شکایات سامنے آئی تھیں۔
واضح رہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں 20 بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔