فارم 47 میں موجودہ الیکشن کمشنر کا کردار ہے، جواب دینا پڑے گا، شیخ وقاص
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
الیکشن کمشنر کا کردار ہمیشہ مایوس کن رہا ہے، شیخ وقاص - فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ فارم 47 کے نفاذ میں موجودہ الیکشن کمشنر کا کردار ہے۔ آج نہیں تو کل ان کو جواب دینا پڑے گا۔ سپریم کورٹ لارجر بینچ کے فیصلے کی پاسداری نہیں کی گئی۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی ہے، معاملے پر شبلی فراز اور عمر ایوب خط لکھ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کا کردار ہمیشہ مایوس کن رہا ہے، الیکشن کمشنر کی موجودگی میں ہمیشہ پی ٹی آئی کو تکلیف ملی، فارم 47 کے نفاذ میں موجودہ الیکشن کمشنرکا کردار ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ لوگوں کا ضمیر ہی نہیں خریدتے، اخلاقی انحطاط کے بیج بھی بوتے ہیں، جب جب یہ اقتدار پر بٹھائے گئے، ملک اور عوام کو غربت اور بھوک نے گھیرا۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت جمع کروادی، شکایت میں خیبر پختونخوا کی مخصوص نشستوں کا معاملہ بھی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کو آئندہ میٹنگ میں اس معاملے کو ایجنڈے میں رکھنا چاہیے۔
پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ہمارے خلاف سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پنجاب میں ہمارے ارکان اسمبلی کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نئے صوبائی صدر سے امیدیں ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: الیکشن کمشنر کا کردار پی ٹی ا ئی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
برطانیہ: لیجنڈ گلوکار کے کدوؤں سے بنے موزائک نے ریکارڈ بنا دیا
برطانیہ کے ایک فارم نے لیجنڈ راک گلوکار اوزی اوسبورن کا کدوؤں سے موزائک بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ساؤتھمپٹن میں واقع سنی فیلڈز فارم نے سیکڑوں کدوؤں کو ترتیب دے کر 2281 مربع فٹ پر لیجنڈ گلوکار کا موزائک بنایا۔ جس نے کدوؤں سے بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے موزائک کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
موزائک کی رُونمائی ایک تقریبا میں کی گئی جس میں اوزی اوسبورن کی اہلیہ شیرون اور بیٹی کیلی نے شرکت کی۔
میٹل بینڈ بلیک سیباتھ کے لیڈ گلوکار اوزی اوسبورن کا انتقال رواں برس 22 جولائی کو 76 برس کی عمر میں ہوا۔