اسرائیل کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون موشے سار نے اس حوالے سے کہا کہ امریکا کی طرح اسرائیل بھی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار ہو رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کونسل کے اسرائیل کیلئے متعصبانہ رویئے کیوجہ سے کونسل چھوڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون موشے سار نے اس حوالے سے کہا کہ امریکا کی طرح اسرائیل بھی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کونسل کے اسرائیل کے لیے متعصبانہ رویئے کی وجہ سے کونسل چھوڑ رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اب اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرے گا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیر خارجہ انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ
پڑھیں:
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
استنبول ( نیوزڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ اجلاس آج منعقد کیا جا رہا ہے جس کی میزبانی ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کریں گے۔
غزہ اجلاس میں 8 عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں جن میں ترکیہ سمیت پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور یو اے ای شامل ہیں، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
غزہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر حالیہ پیشرفت اور انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ترک وزیر خارجہ اجلاس میں اسرائیل کی جنگ بندی سے فرار کیلئے بہانوں کی کوششوں اور حالیہ جارحیت کو اجاگر کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا، مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔