باغبانہ کی تمام خستہ حال لنک روڈز کو دوبارہ کارپٹنگ کیا جائے گا ،نواب ثناء اللہ خان زہری
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)کستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی تحصیل باغبانہ کے سینئر رہنماء یو سی چیئرمین بابو الہی بخش زہری چیف جلیل احمد زہری افضل زہری نے ملاقات کیملاقات میں رہنماؤں نے نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری کو صوبائی حکومت میں عوامی نمائندہ گی ملنے پر مسرت کا اظہار کیا اور نواب زہری کو مبارک بادی ملاقات میں رہنماؤں نے علاقائی مسائل اور دیگر مختلف باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو کی یو سی چیئرمین بابو الہی بخش زہری نے نواب ثناء اللہ خان زہری کو باغبانہ کے جملہ مسائل بالخصوص اندرونی شہر لنک روڈز کی خستہ حالی امن و امان کی صورتحال اور دیگر عوام کو درپیش حل طلب مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر نواب ثناء اللہ خان زہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باغبانہ کے عوام میرے دل کے بہت قریب ہے میں ان کے تمام مسائل اور مشکلات سے بخوبی اگاہ ہوں میں اور میرا ٹیم باغبانہ کے عوام کی تمام مسائل اور مشکلات کو کم کرنے کے لیے کوشان ہیں انہوں نے کہا کہ جلد انشاء اللہ باغبانہ کے تمام سڑکوں کی تعمیر کے لیے خطر رقم منظور کرائیں گے اور تمام لنک روڈز کو دوبارہ کارپیٹنگ کیا جائے گا سمبان ٹو محمودانی اور محمودانی ٹو رادھانی اور رادھانی ٹو سبزل خانزئی باجوئی اور سبزل خانزئی باجوئی ٹو چککو قومی شاہرہ تک تمام لنک روڈز کو از سر نو تعمیر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مجھے سڑکوں کی خستہ حالی کا علم ہے میں نے الیکشن کے دوران اپنے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میں باغبانہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا اس کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے عوام کو جلد خوشخبری سنائیں گے نواب ثناء اللہ خان زہری نے مزید کہا کہ باغبانہ میں واٹر لیول کو مستحکم بنانے کے لیے سمبان ڈیم پر اس وقت تعمیراتی کام جاری ہے اور ڈیم کی تعمیر کے لیے میں نے مزید فنڈز منظور کرایا ہے تاکہ باغبانہ کے عوام کا جو دیرینہ مطالبہ تھا کہ سمبان ڈیم کو بنایا جائے اب یہ ڈیم تعمیر ہو رہا ہے اور یہ ایک اعلی اسٹینڈر کا ڈیم بن جائیگا یہاں کے عوام اس کے پانی سے مستفید ہو جائیں اور واٹر لیول بھی بہتر ہوگی چیئرمین بابو الہی بخش زہری نے باغبانہ کے تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کی حل کے لیے نواب ثنا اللہ خان زہری کی مخلصانہ کوششیں اور کردار کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے اور اہلیان باغبانہ کی طرف سے تشکر کا اظہار کیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نواب ثناء اللہ خان زہری باغبانہ کے لنک روڈز کے عوام کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیدیا۔ کہا جو نئی پالیسی بن رہی ہے دہشت گردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے پیچھے ‘را ہے ، افغان حکومت محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہی ہیں، جو نئی پالیسی بن رہی ہے ان کا یہاں اور وہاں دونوں جگہ پورا بندوبست کیا جائےگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی مددگار ثابت ہوگی تو یہ خود بھی جاتی رہے گی۔ آئین و قانون علی امین گنڈاپور کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ابھی بحث ہے۔