نئی دہلی: خاتون کی شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش، نہ دلانے پر آپے سے باہر،شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر آگرہ میں ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش کی، تاہم شوہر نے جب اس کو سینڈل لا کر نہ دی تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگئی اور میاں کے خلاف رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق جب خاتون کی ہائی ہیل سینڈل کی فرمائش پوری نہ ہوئی تو اس نے شوہر سے جھگڑا شروع کر دیا، جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ معاملہ فیملی کونسلنگ کے پاس گیا اور وہاں بھی حل نہ ہوا تو پھر خاتون تھانے پہنچ گئی۔
خاتون نے جب تھانے پہنچ کر اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرانے کی وجہ بتائی تو پولیس اہلکاروں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی، تاہم پولیس نے معاملے کو سلجھانے کیلئے خاتون کے شوہر کو طلب کر لیا۔
شوہر نے پولیس کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل بھی بیوی نے اونچی ہیل کی سینڈل کی فرمائش کی تھی اور میں نے اس کی یہ فرمائش پوری بھی کردی تھی، تاہم وہ تفریح کیلئے جاتے ہوئے اس ہائی ہیل کے باعث گر کر زخمی ہوئی تھی، اسی وجہ سے میں نے اس کو دوبارہ ہائی ہیل سینڈل نہیں دلائی۔
پولیس کو شوہر نے بتایا کہ دوسری بار فرمائش پوری نہ کرنے پر پہلے بیوی نے اس کے ساتھ جھگڑا کیا، معاملے کو فیملی کونسلنگ لے کر گئی اور پھر روٹھ کر میکے جا پہنچی اور اب تھانے میرے خلاف شکایت لے کر آگئی۔
بعد ازاں پولیس نے دونوں کو سمجھا بجھا کر ان کے درمیان صلح کرائی جس کے بعد میاں بیوی راضی خوشی اپنے گھر واپس چلے گئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تھانے پہنچ کی فرمائش نے شوہر

پڑھیں:

کراچی: شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون دم توڑ گئی

— فائل فوٹو

کراچی میں شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون سول اسپتال میں دم توڑ گئی۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں گزشتہ 20 دن سے زیرِ علاج تھی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد سے خاتون کی آنتوں کو نقصان پہنچا تھا اور پھیپھڑوں میں بھی پانی بھر گیا تھا۔

اسپتال حکام کے مطابق خاتون کو 4 جولائی کو اسپتال لایا گیا تھا، حالت شروع سے تشویشناک تھی۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ بغدادی تھانے میں درج کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرپولیس جوانوں کی تحسین
  • شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا
  • جاپان میں شوہر اپنی پوری تنخواہ بیوی کو کیوں دیتے ہیں؟ دلچسپ وجوہات جانیں
  • کراچی: سفاک شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا
  • سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: بانجھ پن پر عورت کو نان و نفقہ سے محروم کرنا غیر قانونی قرار
  • راجہ بشارت کو پولیس نے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا
  • کراچی: شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون دم توڑ گئی
  • شوہر کے بدترین جنسی تشدد کا شکار ہونے والی بیوی زندگی کی بازی ہار گئی
  • سگے بیٹے کا ماں پر چھریوں سے حملہ
  • حمیرا اصغر نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایت درج کرائی، ڈی آئی جی ساؤتھ کا انکشاف