امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات اور کارروائیاں لائق تحسین ہیں، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات اور کارروائیاں لائق تحسین ہیں، خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے قوم یکسو اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشن کرکے 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
محسن نقوی نے کہا کہ 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات اور کارروائیاں لائق تحسین ہیں، خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے قوم یکسو اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ نے شہید لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ شہید محمد ابراہیم کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خوارجی دہشتگردوں سکیورٹی فورسز کے محسن نقوی
پڑھیں:
ملک میں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفاریشن پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت بہم پہنچانا ہے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اقدامات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور اس حوالے سے ضروری رولز بنائے جا چکے۔پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئر پرسن اور ممبران کی تعیناتی کا عمل آخری مراحل میں ہے، ڈیجیٹل کے حوالے سے مرچنٹ آن بورڈنگ فریم ورک کا اجراء 25 جولائی کو کر دیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ وفاقی حکومت کی ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفاریشن پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت بہم پہنچانا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتیں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتیں وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کو اس پلان کا مستقل حصہ بنایا جائے۔