نوابشاہ ،سکون ریسٹورنٹ پرڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کاچھاپا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)سکون ریسٹورنٹ کورٹ روڈ نوابشاہ پر چھاپا شہر بھر میں ناقص خوراک والے ہوٹلوں پر چھاپے مارے جارہے شہریوں کی صحت کے لیے تمام تر اقدامات بروے کار لائے جائیں گے۔ نعمت اللہ کلاچی۔ نواب شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نعمت اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے کمشنر کی ہدایات پر کارروائی کی ہے۔ عوام کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ہوٹل انتظامیہ ناقص اور غیر معیاری کھانے فراہم کر رہی ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔چھاپے کے دوران ہوٹل میں کھانے پینے کی اشیا کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ کئی اشیا جن میں سبزیاں، مٹن اور دیگر کھانے کے اجزا شامل ہیں، بغیر کسی ریفریجریشن کے طویل عرصے سے ذخیرہ کیے جا رہے تھے۔ غیر معیاری طریقے سے رکھے گئے ان کھانوں میں خطرناک بیکٹیریا، جیسے سالمونیلا پیدا ہو سکتے ہیں، جو فوڈ پوائزننگ اور سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ سکون ریسٹورنٹ کے خلاف کارروائی ایک منظم حکمت عملی کے تحت کی گئی، کیونکہ دو روز قبل ہمیں یہاں کے ناقص کھانے سے متعلق شکایات موصول ہوئیں۔ دورانِ چھاپہ بیکری آئٹمز، چاول اور دیگر فوڈ آئٹمز ایکسپائر پائے گئے۔فوڈ اتھارٹی نے فوری طور پر تمام غیر معیاری اور مضر صحت کھانے کو ضبط کر کے ضائع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہوٹل انتظامیہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور سکون ریسٹورنٹ کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سکون ریسٹورنٹ فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
مری بھوربن کے ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 90 افراد گرفتار
مری کے علاقے بھوربن میں پولیس نے ایک مقامی ہوٹل میں جاری ڈانس پارٹی پر کارروائی کرتے ہوئے 90 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں 32 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ریڈ کے دوران موقع سے چھ لیٹر شراب برآمد کی گئی جبکہ ہوٹل میں لاوڈ میوزک چل رہا تھا اور نیم برہنہ حالت میں ڈانس پارٹی جاری تھی۔
پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف عصمت دری، لاوڈ اسپیکر کے غلط استعمال اور شراب نوشی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔
مزید برآں، پنجاب کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ہوٹل مالکان کے خلاف بھی الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سے ہے۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ غیر اخلاقی سرگرمیاں معاشرے کے لیے زہرِ قاتل ہیں، اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں