ہمارا شمار ان بدقسمت شہریوں میں ہوتا ہے جو ہر چیز پر اپنی کمائی سے ٹیکس دے رہا ہے،لیکن پریشانی یہ ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ اب بھی سرکار سے خوش نہیں ہے، اسکی تان ہمیشہ ’’ڈو مور‘‘ پر آکرٹوٹتی ہے، ماہرین معیشت نے فائلر اور نان فائلر کی اصطلا حات کا ایسا استعمال بتا یا کہ سوشل میڈیا پر ایک مذاق بن کر رہ گیا،کہنے والے کہتے کہ اگر ٹیکس وصولی کی یہی رفتار رہی تو عین ممکن ہے کہ شادی کرنے کی اجازت صرف فائلر ہی کا مقدر ٹھرے۔
سرکار نے ٹیکس نیٹ روک کو وسعت دینے کے لیے اب زرعی ٹیکس کی بھی منظوری دی ہے، کیونکہ جاگیر دار ہی وہ طبقہ ہے جسکی عیاشیاں سب پر عیاں ہیں، انکی غالب تعداد سرکار میں رہتے ہوئے بہت ہی سہولیات سے مستفید ہوتی رہتی ہے،ایک طرف سرکار کو غم کھائے جاتا ہے کہ ٹیکس دینے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے دوسری طرف جب بھی سالانہ میزانیہ پیش کیا جاتا ہے تو انداز تفاخر سے کہا جاتا کہ یہ ٹیکس فری بجٹ ہے۔
اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ امیر ترین پانچ فیصد طبقہ ٹیکس دینے سے گریزاں ہے، صرف 12فیصد نے دس ارب سے زائد کی دولت ظاہر کی ہے، اصل مزہ تو ان کا ہے جو ٹیکس نیٹ ورک سے باہر ہیں،تاجروں نے بھی سرکار کی کمزوری بھانپ لی ہے ،جب بھی ان سے ٹیکس کی وصولی کا ارادہ کیا جاتا ہے تو یہ ’’ بڑے گھر‘‘ سے رجوع کرلیتے ہیں، سرکار نے آسان حل نکال لیا ہے، وہ ضروریات زندگی پر سیلز ٹیکس عائد کر کے اپنی آمدنی بڑھا لیتی ہے، مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہری کا سانس لینا محال ہو رہا ہے۔
سابق چیئرمین ایف بی آر نے برملا اعتراف کیا ، کہ کسی سرکار کے پاس ملک بھر کی دوکانوں کا ڈیٹا ہی سرے سے موجود نہیں ہے، ہر عہد کی سرکارحتیٰ کہ باوردی صدر بھی ایسا رسک لینے سے گریزاں رہے، سب کو لاء اینڈ آڈر کا خدشہ نظر آنے لگتا ہے، یہ طبقہ نیٹ ورک سے ہی باہر ہے، اس کا ناجائز فائدہ دیگر شعبہ جات اٹھاتے ہیں جو انھیں بلیک میل کرتے ہوئے پیسے اینٹھ لیتے ہیں شنید ہے کہ بعض اہلکاروں نے اس دھندہ کے لیے ’’جعلی رسیدیں ‘‘ بنا رکھی ہیں۔
بہت سی کمپنیاں ایسی ہیں جو ملازمین کو آج بھی نقد تنخواہ دیتی ہیں، نہ ملازم ٹیکس دیتا ہے نہ ہی کمپنی ادا کرتی ہے، اس کے مقابلہ میں سرکاری ملازمین ٹیکس وصولی میں ’’گھڑے کی مچھلی‘‘ ہوتے ہیں جن کی تنخواہ سے پہلے ہی ٹیکس کاٹ لیا جاتا ہے،اس سرکاری ’’ خدمت ‘‘ کے بدلے کوئی غیر معمولی سہولت انھیں نہیں ملتی۔ دستاویزی معیشت کی عدم موجودگی کا سب سے زیادہ فائدہ منڈی میں کاروبار کرتا وہ آڑھتی اٹھا رہا ہے جن کے کاروبار کی تفصیل سے ایف بی آر قطعی لا علم ہے جس کے افسران ٹیکس وصولی کے لئے بڑی تعداد میں نئی او ر لگژری گاڑیاں خریدنے کے آرزو مند ہیں۔
اس سے قبل سرکار نے نان فائلرز کی بجلی منقطع اور سم بند کرنے کی دھمکی لگا کر بھی دیکھ لیا، اس کے باوجود ٹیکس کی وصولی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔ سول، ملٹری بیوروکریسی اور سرکارپر مشتمل نیا قومی ادارہ سرمایہ کاری کی سہولت کے بنایا گیا تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو اور زیادہ سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری ملک میں آئے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا انحصار بھی ٹیکس کے مربوط نظام پر ہے، جس میں شفافیت بنیادی عنصر ہے۔
اسلامی نظام معیشت کے آزمودہ طرز عمل زکوٰۃ اور عشر کے نفاذ سے نجانے حکومت کیوں گریزاں ہے،اگرچہ کچھ تاجر، کسان اسکی ادائیگی انفرادی طور پر تو کرتے ہیں مگر اجتماعی طور ایسا نظام وضع نہیں ہے،اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد اسکی وصولی کی ذمہ داری صوبہ جات پر عائد کی گئی ہے،اس مقصد کے لئے زکوٰۃ اور عشرکونسل بھی بنا دی ہے مگر وہ پوری طرح فعال نہیں ہیں، بڑا المیہ یہ بھی ہے کہ زکوٰۃ کی وصولی کی شفافیت پر آڈیٹر جنرل اور عدالت عظمیٰ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے،فی الوقت جو طریقہ کار رائج العمل ہے ،اس میں ایک طبقہ اس بنا پر از خود باہر ہے کہ اپنے ہاتھ زکوٰۃ اور عشر ادا کرے گا۔
اسلامی تاریخ میں زکوٰۃ اور عشر کا ایک منظم اور قابل عمل نظام ملتا ہے جس سے ریاست کے مالی معاملات چلائے جاتے ، سرکار کے اہلکار وصولی کر کے بیت المال میں جمع کراتے ، علماء کرام نے زکوٰۃ کی آٹھ مدات اور مصارف کا تذکرہ کیا ہے، سرکار زکوٰۃ اور عشر کی کونسل کو یونین سطح پر منظم اور فعال کرے، تو اسکی وساطت سے بازار کے عام دوکان دار سے بھی وصولی ممکن ہے جس کا لینا سرکار کے لئے درد سر اس لئے بنا ہے کہ دوکان داروں کا ڈیٹا نہیں ہے، امکان غالب ہے کہ دوکان دار مذہبی فریضہ سمجھتے ہوئے ٹیکس کی بجائے زکوٰۃ دینے کو اپنی عاقبت کے لئے لازم خیال کریں گے۔
حال ہی میں زرعی آمدن کے اعتبار سے انکم ٹیکس کے نفاذ کی منظوری ہو چکی ہے، سرکار ملک بھر میں دکانوں کی تعداد کا اگرشمار نہیں کر سکی ہے توزرعی انکم ٹیکس کا حصول ایک بڑا ہدف کیسے ممکن ہے، زیادہ بہتر ہے کہ سرکار عشر کونسل کی وساطت سے وصولی عشر کا ملک بھر نفاذ کرے ،جس کا اطلاق ایک ایکڑ پر بھی ہو گا، مذہبی فریضہ کی بابت کسانوں کو اس وصولی پر آمادہ کرنا بہت آسان ہے۔
ٹیکس کے امتیازی سلوک اور غیر شفافیت کی بدولت محصولیات کی وصولی میں جن مشکلات کا سرکار کو سامنا ہے، اس خلا کو زکوٰۃ، عشر، جذیہ اور دیگر اسلامی مدات سے پورا کیا جاسکتاہے، مختلف محکمہ جات کی زمین، معدنیات بھی لیز پر دے کر سرکار اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتی ہے، جن سے عشر کی وصولی ہر صورت ممکن ہے۔ اشرافیہ اگر اپنی مراعات میںکمی پر راضی نہ ہو اس کی تکمیل کے لئے عوام کو ٹیکس کی ادائیگی پرمجبور کرے،تو پھر غربت کا خاتمہ ممکن ہے نہ خوشحالی میسر ہو گی۔
نبی مہربانؐ کی ریاست مدینہ کا ماڈل ہی ہمارے دکھوں کا مداوا کر سکتا ہے،طاقت کے زور پر ٹیکس وصولی کے نتائج کبھی مثبت برآمد نہیں ہوں گے،غربت کے خاتمہ کے لئے اسلامی نظام معیشت کو ہی اپنانا ہو گا،اب تو مغربی دنیا بھی سود میں خاطر خواہ کمی لا رہی ہے،کیا یہ بد قسمتی نہیں کہ ایف بی آر زکوٰۃ اور عشر کے نظام کے نفاذ کی بجائے ٹیکس کا ایسا ظالمانہ پروگرام لانے کا خواہاں ہے جس کا فائدہ عوام کے بجائے عالمی مالیاتی فنڈ کو پہنچے گا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: زکو ۃ اور عشر ٹیکس وصولی کی وصولی ٹیکس کا ممکن ہے ٹیکس کی نہیں ہے جاتا ہے کے لئے
پڑھیں:
رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار کی فرانس سے معاہدے کی کوشش
رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی فرانس سے معاہدے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
آپریشن سندور میں رافیل کی شہرت کے دعوؤں کے بعد بدترین تباہی نے بھارتی فضائیہ کا پول کھول دیا۔ پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار کی معاہدے کی کوشش غیر منطقی اقدام ہے۔
بھارت کی مزید رافیل طیاروں کی تیاری کے لیے فرانس سے معاہدہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آپریشن سندور کے بعد بھارت نے اسکواڈرن کی کمی پورا کرنے کے لیے مزید رافیل طیارے خریدنے کا عمل شروع کر دیا۔ ہندوستانی فضائیہ نے حکومتی سطح پر فرانس کے ساتھ معاہدے کی بھرپور حمایت کی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی دفاعی منصوبے MRFA کے تحت رافیل لڑاکا طیارے غیر ملکی تعاون سے بھارت میں تیار کرنے کی کوشش جاری ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ دو ماہ میں دفاعی حصولیاتی کونسل سے ابتدائی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اسکواڈرن کی تعداد 29 تک کم ہونے کے پیش نظر، بھارتی فضائیہ اس معاملے میں فوری کارروائی کر رہی ہے۔
پیشہ ورانہ صلاحیت کی کمی کے باوجود بھارتی فضائیہ مہنگے طیاروں پر سرمایہ لگا رہی ہے۔ آپریشن سندور میں پاک فضائیہ کے جے-10C نے رافیل اور SU -30 ایم کے آئی کے خلاف برتری ثابت کی۔
ہندوستانی فضائیہ کا MRFA منصوبے کے تحت مزید رافیل طیارے خریدنا محض مہنگی خود فریبی ہے۔
آپریشن سندور نے بھارتی فضائیہ کے کرپٹ، سیاسی اثر و رسوخ کی زد میں ہونے کے ساتھ پیشہ ورانہ کمزوری کو ثابت کر دیا۔ فضائی لڑائیاں محض جدید ہتھیاروں سے نہیں بلکہ پائلٹس کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت سے جیتی جاتی ہیں۔
بھارتی افواج کی قیادت سیاسی سفارشات، ہندو توا کے نعروں اور رشوت کے کھیل میں الجھی ہوئی ہے۔ مودی کا آر ایس ایس بیانیے پر مشتمل جنگی جنون حقیقت میں ہر بار بھارت کو شرمناک شکست سے دوچار کرتا ہے۔