ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی نگل لی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: فیصل آباد میں ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی نگل لی۔
ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو بنانے والے 13 سالہ لڑکے نے 8 سالہ بچے پر کار چڑھا دی یوسف علی دو روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا۔
فیصل آباد کینال روڈ پر تیرا سالہ کار ڈرائیور لڑکے نے ویڈیو بناتے ہوئے آٹھ سالہ بچے کو کچل ڈالا، دو بہنوں کا اکلوتا بھائی یوسف علی دو روزالائیڈ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کےبعد دم توڑ گیا۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری
اہل محلہ کے مطابق کم عمر ڈرائیور کے والدین کو اس کی خطرناک ڈرائیونگ کے بار کئی بار شکایات کی گئیں، پولیس مقدمہ درج کرکے لڑکے اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد
فائل فوٹوکراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیور کی گاڑی کھیتوں کے قریب ایک گھر سے ملی، ٹیکسی بُک کر کے ڈرائیور کو قتل کیا گیا اور گاڑی چھین لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔