Express News:
2025-08-02@09:16:08 GMT

قومی اسمبلی کا اجلاس 10فروری کو طلب

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10فروری کو طلب کر لیا۔

قومی اسمبلی اجلاس پیر 10فروری کو شام 5بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا ایک روز قبل اتوار کو جاری کیا جائے گا۔

گزشتہ اجلاس میں قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر رانا تنویر کی جانب سے پیش کیے گئے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کو منظور کیا تھا جس پر صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا تھا۔

حکومت کی کسی بھی اتحادی جماعت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی مخالفت نہیں کی گئی تھی جبکہ اپوزیشن بل پیش کیے جانے سے قبل ہی واک آؤٹ کر چکی تھی۔

مزید پڑھیں؛ قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024ء بھی منظور کرلیا

اسی طرح، قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024ء بھی کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کے تحت 18رُکنی قومی ڈیجیٹل کمیشن تشکیل دیا جائےگا جس کی صدارت وزیراعظم پاکستان کریں گے۔

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، وفاقی وزراء، چئیرمین ایف بی آر، چئیرمین نادرا، کمیشن کا حصہ ہوں گے، چئیرمین پی ٹی اے، چئیرمین ایس ای سی پی، گورنر اسٹیٹ بینک کمیشن کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیرون ملک ہونے کے سبب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کی فرائض انجام دے رے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی

پڑھیں:

پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل معیشت کے نئے باب کا آغاز

اسلام آباد:

پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے کے بعد ڈیجیٹل معیشت کے ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق معاشی سفارتکاری کے ایک دور کے اختتام پر اب دونوں ممالک کرپٹو اور بلاک چین کے شعبے میں باہمی تعاون کو وسعت دینے جا رہے ہیں۔  

اس حوالے سے 31 جولائی کو پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثہ جات سے متعلق مشاورتی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، بو ہائنس کے درمیان اعلیٰ سطح کی  ملاقات ہوئی، جس میں کرپٹو پالیسی پر عالمی ہم آہنگی اور پاکستان کےویب تھری (Web3) حب بننے کے خواب پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب امریکا نے اپنے طویل انتظار کے بعد ڈیجیٹل اثاثہ جات کا فریم ورک جاری کیا جو کہ عالمی سطح پر ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

اس اہم پیشرفت سے واضح پیغام ملتا ہے کہ پاکستان اور امریکا اب صرف تجارتی شراکت دار نہیں رہے بلکہ وہ کرپٹو قانون سازی کے میدان میں بھی تعاون کا نیا دور شروع کر رہے ہیں۔

یہ پیشرفت بلال بن ثاقب کے جون میں ہونے والے دورہ امریکا کے تسلسل میں سامنے آئی ہے، جہاں انہوں نے امریکی سینیٹرز سنتهیا لومس، ٹِم شیہی اور رک اسکاٹ کے علاوہ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور بو ہائنس سے بھی تفصیلی ملاقاتیں کی تھیں، جن میں ڈیجیٹل اثاثہ جات سے متعلق قانون سازی، ضوابط اور عالمی سطح پر ممکنہ شراکت داریوں پر گفتگو ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں جو ملک میں ورچوئل اثاثوں کی نگرانی اور ضابطہ کاری کی مرکزی اتھارٹی ہے۔

کونسل کا کردار نہ صرف قومی کرپٹو حکمتِ عملی کو ترتیب دینا ہے بلکہ وی اے ایس پیز (VASPs) یعنی ورچوئل اثاثہ جات فراہم کرنے والے اداروں کے لیے لائسنسنگ فریم ورک مرتب کرنا اور بلاک چین ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں فروغ دینا بھی اس کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

پاکستان کی جانب سے کرپٹو اور بلاک چین کو قومی ترقی کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی کوششیں اب بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کی جا رہی ہیں۔  ایسے وقت میں جب دنیا ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیزی سے گامزن ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان یہ تعاون نہ صرف باہمی تعلقات کو نئی جہت دے گا بلکہ خطے میں پاکستان کے ٹیکنالوجی حب بننے کے خواب کو بھی حقیقت میں بدلنے کی راہ ہموار کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو و بلاک چین میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ورلڈ اکناملک فورم کے پارٹر ادارے مشل پاکستان نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے مبینہ مفاد کے ٹکراؤ پر چئیرمین سینیٹ سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
  • قواعد سے ہٹ کر بھرتیوں کا کیس: چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی کی درخواست ضمانت خارج
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل معیشت کے نئے باب کا آغاز
  • سرگودھا: عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنادیا
  • پی ٹی آئی قومی و خیبر پختونخوا اسمبلی سے مسعفی ہو، عمیر نیازی
  • پی ٹی آئی رہنماء عمیر نیازی کا قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ
  • کابینہ نے قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دیدی: شزا فاطمہ
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی کتنی نشستیں رہ گئی ہیں؟
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس، جشنِ آزادی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ