Daily Sub News:
2025-09-18@23:33:32 GMT

امریکہ میں طیارہ مسافروں سمیت لاپتہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

امریکہ میں طیارہ مسافروں سمیت لاپتہ

امریکہ میں طیارہ مسافروں سمیت لاپتہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز

بیرنگ ایئر کی ایک پرواز، جس میں 9 مسافر اور 1 پائلٹ سوار تھے، الاسکا میں نوم کے قریب لاپتہ ہوگئی۔ طیارہ سیسنا 208B گرینڈ کارواں جمعرات کی سہ پہر انالکلیٹ سے نوم جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پرواز نمبر 445 نے 2 بجکر 37 منٹ (2:37pm) پر انالکلیٹ سے ٹیک آف کیا تھا۔ اور آخری بار نورٹن ساؤنڈ کے علاقے میں 3 بجکر 16 منٹ (3:16pm) پر ریڈار پر دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ لاپتہ ہونے کے بعد شام 4 بجے سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی جانب سے طیارے کی تلاش اور مسافروں کو بچانے کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
اس سلسلے میں نوم فائر ڈیپارٹمنٹ اور وائٹ ماؤنٹین کے زمینی عملے نے بھی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے۔ گو کہ موسم کی خرابی اور کم مرئیت (Low visibility) کی وجہ سے فضائی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈ نے لاپتہ طیارے کی تلاش میں C-130 طیارہ روانہ کیا ہے جو گرڈ پیٹرن میں تلاش کرے گا۔
امریکی فضائیہ کی جانب سے بھی ریسکیو مشن کے لیے معاونت فراہم کی جارہی ہے۔
مقامی حکام کے مطابق، علاقے میں موسم شدید خراب ہے، جس کی وجہ سے تلاش میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔
زمین پر تلاش کرنے والی ٹیمیں سنو مشینوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے کام کر رہی ہیں۔ سمندری برف کی غیر مستحکم صورتحال کی وجہ سے بچاؤ عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔
نوم فائر ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ’ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ طیارے اور اس میں سوار افراد کو جلد از جلد تلاش کیا جائے۔ موسم کی وجہ سے فضائی تلاش میں مشکلات آ رہی ہیں، لیکن زمینی ٹیمیں متحرک ہیں۔ ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ خود سے کوئی سرچ آپریشن نہ کریں اور لاپتہ افراد کے لیے دعا کریں۔‘
نورٹن ساؤنڈ ہیلتھ کارپوریشن نے کمیونٹی میڈیکل ایمرجنسی کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کی جا سکے۔
یہ حادثہ الاسکا کی خراب موسم میں فضائی سفر کے خطرات کو ظاہر کرتا ہے۔ امدادی ٹیمیں دن رات تلاش میں مصروف ہیں، اور امید ہے کہ جلد کوئی سراغ مل جائے گا۔ عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ حکام کے ساتھ تعاون کریں اور لاپتہ افراد کی سلامتی کے لیے دعا کریں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش

فوٹوفائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران  شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب: مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 16سے19ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 19 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سوئس ائر لائن کے طیارے میں ٹیک آف سے قبل آگ بھڑک اٹھی
  • وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
  • ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: جاں بحق مسافروں کے لواحقین نے امریکی کمپنیوں پر مقدمہ دائر کر دیا
  • حکومت! فوج کو عوام کے سامنے نہ کھڑا کرے، حزب‌ الله لبنان
  • غزہ میں کسی معاہدے کا امکان نہیں، کارروائی میں توسیع کریں گے: اسرائیل نے امریکہ کو بتا دیا
  • کیا ہم اگلی دہائی میں خلائی مخلوق کا سراغ پا لیں گے؟
  • کراچی میں آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟
  • کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا