عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراظم عمران خان نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نئی لیگل ٹیم میں ایڈووکیٹ عرفان نیازی، فیصل چوہدری، محمد عمران اور وحید انجم شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نئی لیگل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے نے جیل حکام کو بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء کی ملاقات کرانے کا حکم جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم آج آج 3 بجے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی، توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔