سہ ملکی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ میں کل کھیلا جائے گا۔
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ قذافی سٹیڈیم میں آج (ہفتہ کو) کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، پاکستان ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گے۔سہ ملکی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔بہترین پوائنٹس والی دو ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ 14 فروری کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا سہ ملکی
پڑھیں:
تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
تھائی لینڈ کی پولیس کا چھوٹا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں گر گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے کی تفصیل میں بتایا ہے کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے آزمائشی پرواز پر تھا۔
تھائی ایمرجنسی سینٹر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا ہے، طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔
Post Views: 1