تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں جاری،16افرادہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحد پر جھڑپیں جاری،ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی،غیرملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق گولہ باری اور فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی،مرنے والوں میں 15 تھائی فوجی اور ایک کمبوڈیا کا اہلکارشامل ہے۔
(جاری ہے)
ایک لاکھ 20 ہزار افراد سرحدی علاقوں سے نقل مکانی کر گئے،قائم مقام تھائی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے وسطی صوبوں میں بارش اور سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 11 لاپتا اور 34 زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ ایک لاکھ16ہزار سے زائد گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث 4صوبوں اور شہروں میں 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی 29 ٹن امدادی اشیاہیو شہر کے سیلاب زدہ متاثرین میں تقسیم کر دی گئی ہیں،جن میں خیمے، کمبل، ریسکیو کشتیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔