شارجہ میں 19 برس سے مقیم بھارتی سیکیورٹی گارڈ کی تقدیر بدل گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں 19 سال سے مقیم بھارتی سیکیورٹی گارڈ کی محنت اور عزم نے آخرکار اس کی تقدیر بدل ڈالی۔
بھارتی ریاست کیریلا سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ سیکیورٹی گارڈ آشک پتنہارتھ نے تازہ ترین قرعہ اندازی میں ڈھائی کروڑ درہم (تقریباً 1 ارب 89 کروڑ پاکستانی روپے) جیت کر اپنی زندگی کا خواب سچ کر دکھایا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آشک پتنہارتھ متحدہ عرب امارت میں 19 سال سے رہ رہے ہیں جبکہ ان کا خاندان بھارت میں رہائش پذیر ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آشک پتنہارتھ گزشتہ دس سالوں سے ہر ماہ لاٹری کا ٹکٹ خرید رہے تھے۔
آشک پتنہارتھ نے بتایا کہ میں ابھی تک حیرت میں مبتلا ہوں، چونکہ میں لائیو ڈرا نہیں دیکھ رہا تھا اس لیے مجھے سن کر جھٹکا لگا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ’بِگ ٹکٹ‘ خریدنا جاری رکھیں گے اور دوسروں کو بھی یہی مشورہ ہے کہ ہر مہینے ٹکٹ خریدتے رہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغانوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحدی گزرگاہ کھول دی گئی
---فائل فوٹوپاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے طورخم سرحدی گزرگاہ کھول دی گئی۔
خیبر کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم افغانی شہریوں کی بےدخلی کے لیے گزشتہ روز طورخم سرحد کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اپنے وطن واپسی کےلیے سیکڑوں افغان شہری طورخم امیگریشن پوائنٹ پہنچ گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے بدستور بند رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاک افغان کشیدگی کے باعث 11 اکتوبر کو طورخم سرحد کو بند کر دیا گیا تھا۔